کرن جوہر نے کنگنا کے بارے میں ایسا کیا کہا تھا کہ ان کا غصہ کم نہیں ہو رہا

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رنوت اپنے مخالفین کے خلاف کھل کر بولنے والے لوگوں میں سے ایک ہیں لیکن کرن جوہر نے جو ان کے بارے میں کہا تھا وہ ویڈیو وائرل ہو رہا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سشانت سنگھ راجپوت کے انتقال کے بعد بالی ووڈ میں باہری اور اپنوں کی لڑائی پر کھل کر بحث ہو رہی ہے اور اس بحث کے شروع ہوتے ہی اداکارہ کنگنا رنوت سرخیوں میں آ گئی ہیں۔ وہ ویسے تو پہلے بھی اس مدے پر خوب بات کرتی رہی ہیں لیکن اس مرتبہ بہت جارہانہ طریقہ سے وہ میدان میں اتری ہیں۔

واضح رہے کنگنا نے کرن جوہر کے سامنے ہی نیپوٹزم یعنی اقربا پروری کا الزام لگایا تھا۔ اب ایک مرتبہ پھر ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے فلمی دنیا میں نیپوٹزم اور اپنے ساتھ تفریق کا مدا اٹھایا ہے ۔کنگنا کے بیان پر سوشل میڈیا پر زبردست بحث ہو رہی ہے۔ اس بحث کے دوران کرن جوہر کا ایک پرانا ویڈیو وائرل ہو گیا ہے جس میں کرن جوہر کنگنا کے ذریعہ لگائے گئے الزامات پر کھل کر بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔


جو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اس میں کرن جوہر کہتے نظر آ رہے ہیں کہ ’’میں کنگنا کے ذریعہ استعمال کیے جا رہے خواتین کارڈ اور مظلوم کارڈ سے تنگ آ چکا ہوں۔ آپ ہر وقت ہر جگہ مظلوم نہیں ہو سکتے۔ آ پ کے پاس ہمیشہ دکھ بھری کہانی ہوتی ہے بتانے کے لئے۔ آپ انڈسٹری میں برے لوگوں سے اتنے زیادہ دہشت زدہ ہو تو چھوڑ دو۔ آپ کو کون بندوق کی نوک پر مجبور کر رہا ہے یہاں کام کرنے کے لئے، کچھ اور کرو۔‘‘

کرن جوہر کے اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر بحث نے مزید شدت اختیار کر لی ہے۔ ادھر کنگنا رنوت پیچھے ہٹنے کے لئے تیار نہیں ہیں اور فلم انڈسٹری میں نیپوٹزم کو لے کر تناؤ برقرار ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */