تلگو اداکار جے پرکاش ریڈی کا حرکت قلب کے بند ہونے سے انتقال

جے پرکاش ریڈی کے کنبے والوں نے بتایا کہ اداکار کو غسل خانے میں دل کا دورہ پڑا اور وہ گر پڑے اور حرکت قلب رک جانے سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

حیدرآباد: تلگو اداکار جے پرکاش ریڈی کا منگل کی صبح آندھرا پردیش کے گنٹور میں واقع ان کی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ وہ 74 برس کے تھے۔ وہ تلگو فلموں میں ویلن اور مزاحیہ کرداروں کے لئے مشہور تھے۔ اداکار کے انتقال سے پوری جنوبی فلم انڈسٹری میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

جے پرکاش ریڈی کے کنبے والوں نے بتایا کہ اداکار کو غسل خانے میں دل کا دورہ پڑا اور وہ گر پڑے اور حرکت قلب رک جانے سے ان کی موت ہوگئی۔ تلگو دیشم پارٹی کے سربراہ اور آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلی این چندر بابو نائیڈو نے اداکار کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔


چندرابابو نائیڈو نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’جے پرکاش ریڈی گرو کے انتقال سے تلگو سنیما اور تھیٹر نے اپنا ایک ہیرا کھو دیا ہے۔ کئی عشروں تک الگ الگ کرداروں نے ہمیں کئی یادیں دی ہیں۔ اس دکھ کی گھڑی میں ان کی فیملی اور دوستوں کے لئے میرا دل دکھ سے بھر گیا ہے۔‘‘ واضح رہے کہ جے پرکاش ریڈی نے چھترپتی، گبر سنگھ، پریمنچو کندام را، جیم مندیرا، نائک، ریسو گورم، سمر سمہا ریڈی، چینا کیشو ریڈی، سیتیا، منم، ٹیمپر سمیت کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔