تمل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار راج شیکھر اور ان کی اہلیہ جیویتا ہتک عزتی کے معاملہ میں قصوروار قرار، ایک سال کی سزا سنائی گئی

تاہم عدالت نے اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت سے رجوع کرنے کا موقع دیا ہے۔ جرمانہ ادا کرنے کے بعد دونوں کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

حیدرآباد: ٹالی ووڈ کے مشہور اداکار راج شیکھر اور ان کی اہلیہ جیوتھا کو عدالت نے ہتک عزت کے ایک مقدمے میں ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔ نامپلی کی 17ویں ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کورٹ نے 5000 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ تاہم عدالت نے اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت سے رجوع کرنے کا موقع دیا ہے۔ جرمانہ ادا کرنے کے بعد دونوں کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ 2011 میں جوڑے نے سپر اسٹار چرنجیوی کی طرف سے چلائے جانے والے چرنجیوی بلڈ بینک کے خلاف کچھ الزامات لگائے تھے۔ راج شیکھر اور ان کی اہلیہ نے الزام لگایا کہ بلڈ بینک خون عطیہ کرنے والوں سے مفت جمع کرنے کے بعد اسے فروخت کر رہا ہے۔


انہوں نے الزام لگایا کہ چرنجیوی کے بلڈ بینک اور چیریٹیبل ٹرسٹ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ چرنجیوی کا خیراتی ٹرسٹ، جس نے اپنے بلڈ بینک کی دیکھ بھال کے لیے ریاستی حکومت سے 14.5 لاکھ روپے حاصل کیے تھے، خون کا ایک یونٹ 850 روپے میں فروخت کر رہا تھا۔

فلمساز اور چرنجیوی کے بہنوئی اللو اروند نے جوڑے کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ اروند نے کہا تھا کہ چرنجیوی کے چیریٹیبل ٹرسٹ اور ان کے ذریعہ چلائے جانے والے بلڈ بینک اور اس کے ٹرسٹیوں پر لگائے گئے الزامات پوری طرح سے جھوٹے اور سیاسی طور پر محرک ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔