شاہ رخ خان کو بیٹے آرین کے لئے ذاتی محافظ کی تلاش!

میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان اپنے بیٹے آرین کے لیے ایک قابل اعتماد باڈی گارڈ کی تلاش میں ہیں۔ انہیں ایک ایسا ذاتی محافظ درکار ہے جو ہمیشہ آرین کے ساتھ رہے.

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: سپر اسٹار شاہ رخ خان اور ان کی فیملی کے لیے گزرا ایک مہینہ کافی مشکل بھرا ثابت ہوا۔ منشیات کیس میں پھنسے بیٹے آرین خان کی درخواست ضمانت 28 اکتوبر کو منظور ہوئی۔ شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے آرین کو جیل سے نکالنے کی پوری کوشش کی اور اب شاہ رخ خان بیٹے کی حفاظت کے حوالہ سے سنجیدہ ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان اپنے بیٹے آرین کے لیے ایک قابل اعتماد باڈی گارڈ کی تلاش میں ہیں۔ انہیں ایک ایسا ذاتی محافظ درکار ہے جو ہمیشہ آرین کے ساتھ رہے اور انہیں ہر پریشانی سے بچائے، بالکل اسی طرح جس طرح شاہ رخ کے محافظ روی سنگھ برسوں سے کنگ خان کی حفاظت کر رہے ہیں۔


فیملی کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ کو جلد ہی اپنی فلموں کی شوٹنگ کے لیے شہر اور ملک سے باہر جانا پڑے گا۔ شاہ رخ خان کے ساتھ ان کے محافظ روی سنگھ بھی ہوں گے۔ روی سنگھ نے مشکل وقت میں آرین خان کی بہت مدد کی اور ان کی حفاظت کی ذمہ داری لی۔ روی کی غیر موجودگی میں شاہ رخ خاص طور پر کوئی ایسا قابل اعتماد شخص چاہتے ہیں جو آرین کی حفاظت کر سکے۔

آرین خان کیس کی تحقیقات اب این سی بی کی ایک نئی ٹیم کر رہی ہے، ایسے میں انہیں پوچھ گچھ کے لیے بار بار این سی بی آفس بلایا جا رہا ہے۔ شاہ رخ خان کو اس بات کی فکر ہے کہ اگر آرین خان بغیر کسی محافظ کے این سی بی کے پاس جاتے ہیں تو اس سے کافی ہنگامہ ہو سکتا ہے۔


این سی بی کے سامنے پیش نہیں ہوئے آرین!

آرین سے متعلق کروز ڈرگس کیس کی بات کریں تو خراب صحت کا حوالہ دیتے ہوئے گزشتہ روز نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق این سی بی کے ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کی برطرفی کے بعد معاملے کی جانچ کر رہی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے 23 سالہ آرین سے میڈیکل رپورٹ پیش کرنے کے لئے کہا ہے۔

مرکزی ایجنسی کے ذرائع نے بتایا کہ آرین کو پہلے ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا تھا، لیکن وہ کووڈ-19 جیسی علامات کا حوالہ دیتے ہوئے پیش نہیں ہوئے۔ ڈی ڈی جی این سی بی سنجے سنگھ کی قیادت میں ایک نئی ٹیم نے ہفتے کے روز کروز ڈرگس معاملے کو اپنے ہاتھ میں لیا۔ یہ معاملہ ان چھ معاملات میں سے ایک ہے جن کی سمیر وانکھیڈے تفتیش کر رہے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی این سی بی کوئی فیصلہ کرے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔