پروڈیوسر پنچم سنگھ کی فلم ’وہ 3 دن‘ 30 ستمبر کو ریلیز کے لیے تیار، نظر آئے گا اداکار سنجے مشرا کا ایک نیا انداز!

فلم کا پوسٹر ٹی سیریز کی طرف سے بھوشن کمار نے لانچ کیا ہے۔ ٹریلر اور سنگیت جاری ہو چکا ہے، سبھی اداکار دہلی میں فلم کے پروموشن کے لیے موجود ہیں۔

تصویر بذریعہ پریس ریلیز
تصویر بذریعہ پریس ریلیز
user

قومی آوازبیورو

بالی ووڈ میں جس نے قدم رکھا، اسے اس انڈسٹری نے کسی نہ کسی طرح ایک الگ مقام دیا ہے۔ اس مقام کو حاصل کرنے کے لیے لوگ کچھ نہ کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اپنی عمر گزار دیتے ہیں۔ کچھ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو دن رات محنت کی بھٹی میں تپ کر نئے نئے نظریات سامنے لا کر ایک نئی چیز دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ پنچم ایسی ہی شخصیت ہیں۔ بالی ووڈ میں پنچم سنگھ ایک ایسا نام ہے ہے جو کچھ نہ کچھ نیا کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔ ان کی آنے والی مشہور فلم ’وہ تین دن‘ 30 ستمبر کو دنیا بھر کے تین ہزار تھیٹروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اس سے پہلے 2010 میں ’بھاؤناؤں کو سمجھیے‘ ایک ایسی فلم تھی جس میں بڑی تعداد میں کامیڈین ایک ساتھ کام کر رہے تھے۔ 2021 میں ’پاتال پانی‘ اور اب ’وہ 3 دن‘ پنچم کو الگ شناخت دیتی ہے۔ اس فلم میں ایک سے بڑھ کر ایک اداکار ہیں جو اپنی بہترین اداکاری کے لیے پہچانے جاتے ہیں۔ سنجے مشرا، چندن رائے سانیال، راجیش شرما، پوروا فراد اور سنیہا سنگھ ’وہ 3 دن‘ میں کام کر رہے ہیں۔

فلم کا پوسٹر ٹی سیریز کی طرف سے بھوشن کمار نے لانچ کیا ہے۔ ٹریلر اور سنگیت جاری ہو چکا ہے۔ سبھی اداکار دہلی میں فلم کے پروموشن کے لیے موجود ہیں اور انھوں نے بھی جس طرح سے اپنے تجربات شیئر کیے ہیں وہ فلم کی کامیابی کا احساس دلاتے ہیں۔ سنجے مشرا، چندن رائے اور راجیش شرما ایک الگ کردار میں نظر آئیں گے اور لوگوں کے دلوں پر چھا جائیں گے، ایسی پنچم کو امید ہے۔ پنچم نے کہانی کو چھوٹے و بڑے شہروں میں چھوٹے طبقے کے جذبات کو سمجھ کر ہی پروڈیوس کرنے کا فیصلہ کیا۔

پروڈیوسر پنچم سنگھ کی فلم ’وہ 3 دن‘ 30 ستمبر کو ریلیز کے لیے تیار، نظر آئے گا اداکار سنجے مشرا کا ایک نیا انداز!

فلم ’وہ 3 دن‘ ایک ایسی کہانی ہے جو قدم قدم پر سماج کے سب سے استحصال زدہ طبقہ ایک رکشہ ڈرائیور کی زندگی پر مبنی ہے۔ اسے کہاں سے دولت ملتی ہے، یہ پتہ چلتا ہے اور وہ کیا کرنا چاہتا اور کون اسے پھنساتا ہے۔ قدم قدم پر جھنجھوڑ دینے والی یہ کہانی ناظرین کو پسند آنی چاہیے۔ قابل ذکر ہے کہ پنچم سنگھ کا تعلق گوالیر سے ہے اور اس فلم میں انھوں نے ایک گیت بھی لکھا ہے۔ اتنا ہی نہیں، وہ ایک اداکار کے طور پر بھی فلم میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ پنچم سنگھ 56 قسطوں پر مبنی ایک سیریل بنا چکے ہیں۔ وہ کئی بین الاقوامی فلم تقاریب میں ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں اور نئی فلم ’وہ 3 دن‘ سے بھی انھیں کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ ویسے ان کی فلم ’قطب مینار‘ بھی ریلیز کے لیے تیار ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔