دلیپ کمار کی طبیعت بہتر، تین چار روز میں اسپتال سے ہوگی چھٹی: ڈاکٹر جلیل پارکر

دلیپ کمار کی عیادت کے لیے سیاسی ،فلمی اور سماجی شخصیات کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ہدایت کار مدھر بھنڈارکر نے اسپتال پہنچ کر عیادت کی۔

دلیپ کمار اور سائرہ بانو / تصویر بشکریہ ٹوئٹر @TheDilipKumar
دلیپ کمار اور سائرہ بانو / تصویر بشکریہ ٹوئٹر @TheDilipKumar
user

یو این آئی

ممبئی: بزرگ فلم اداکار دلیپ کمار کی نگرانی کررہے ڈاکٹر جلیل پارکر نے آج یہاں کہاکہ اداکار کی حالت مستحکم ہے اور انہیں تین چار دنوں میں ڈسچارج کردیئے جانے کا امکان ہے۔ ڈاکٹر جلیل پارکر نے کہاکہ اتوار سے ہندوجا کے نان کوویڈ19 اسپتال میں سینے میں انفیکشن کا علاج جاری ہے۔ان کی بدھ کو طبی جانچ کی جائے گی اور پھر تین چار دنوں میں رخصت ممکن ہے۔اسپتال میں مسلسل علاج کے نتیجے میں ان کی حالت بہتر ہوئی اور عمل تنفس میں بہتری کے بعد آکسیجن ہٹادیا گیا ہے۔

دلیپ کمار کی عیادت کے لیے سیاسی ،فلمی اور سماجی شخصیات کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ہدایت کار مدھر بھنڈارکر نے اسپتال پہنچ کر عیادت کی۔ اس سے قبل این سی پی لیڈر شردپوار بھی اتوار کو اسپتال گئے تھے اور کئی شخصیات نے سائرہ بانو سے ملاقات کی،جنہوں نے گزشتہ روز دلیپ کمار اور خود کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہےجس میں دلیپ صاحب کو کوہ نور قرار دیا اور ان کے پرستاروں کا شکریہ اداکرتے ہوئے صحت مندی کے لیے دعا کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔