بنگلہ فلموں کی اداکارہ نے کی جنسی زیادتی کی شکایت

پولیس ذرائع کے مطابق اداکارہ کولکاتا میں نہیں رہتی ہیں۔ مگران دنوں گولف گرین علاقے میں واقع ایک فلیٹ میں مقیم ہے اور یہ واقعہ وہیں پیش آیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کولکاتا: بنگلہ فلموں کی ایک اداکارہ نے اپنے بوائے فرینڈ کے خلاف جادو پور پولس اسٹیشن میں شکایت کی ہے کہ اس کے فلیٹ میں اس کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کی گئی اور اس کی ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کردی گئی ہے۔ اس واقعہ سے اداکارہ ذہنی طور پر پریشان ہوچکی تھی اور خودکشی کے بارے میں سوچنے لگی تھی، مگر ایک غیر سرکاری این جی او کی مدد سے وہ اس ذہنی الجھن سے نکل پائی اور شکایت کرانے پولیس اسٹیشن پہنچیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق اداکارہ کولکاتا میں نہیں رہتی ہیں۔ مگران دنوں گولف گرین علاقے میں واقع ایک فلیٹ میں مقیم ہے اور یہ واقعہ وہیں پیش آیا ہے۔ اداکارہ کے مطابق جنسی زیادتی کے ملزم دوست سے پہلی مرتبہ 2009 میں ملاقات ہوئی تھی۔ اس سے ایک دوست نے ملاقات کرائی تھی۔ اس کے بعد ان کے مابین کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ پھر ان کی ملاقات 2016 میں ایک بار پھر ہوئی۔ اس کے بعد دونوں میں قربت ہوئی اور ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے۔ دوست نے خود کو تاجر کے طور پر پیش کیا تھا۔ دوستی اور ریلیشن شپ کے بعد کئی مرتبہ اس نوجوان نے اداکارہ سے تجارت کے لئے رقم مانگی اور مارپیٹ بھی کی۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان رشتہ ٹوٹ گیا۔


اداکارہ نے بتایا پھر اس سال اپریل میں اس نوجوان نے دوبارہ فون کیا اور معافی مانگی اور دھیرے دھیرے پھر رشتہ قائم ہوگیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ حال ہی میں اس نے پھر 30 ہزار روپے مانگے اور روپے لینے کے لیے اس کے فلیٹ پر پہنچ گیا۔ روپے نہیں ملنے پر وہ جنسی زیادتی اور فحش ویڈیو بھی بنالی۔

اداکارہ نے بتایا کہ پہلے تو وہ کئی روز تک ذہنی طور پر پریشان تھں۔ اس نے خود کشی کرنے کا بھی سوچا۔ اس کے بعد انہوں نے ہیومن رائٹس واچ کے ممبر سے بات کی۔ انہوں نے اسے مشورہ اور حوصلہ بڑھایا اس کے بعد ہی وہ تھانہ میں جاکر ایف آئی آر درج کرانے کی ہمت کرسکی ہے۔ جادو پور پولیس اسٹیشن کے افسران نے جانچ شروع کردی ہے۔ چترنجن میڈیکل کالج اسپتال میں اداکارہ کا معائنہ کرایا گیا ہے۔ پولیس اس نوجوان کی تلاش کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔