’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ اور ’سسرال سیمر کا‘ جیسے ٹی وی سیریلوں میں کام کر چکی اداکارہ ویشالی ٹکر نے کی خود کشی

’سسرال سیمر کا‘ اور ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ میں اپنے کرداروں کے لیے مشہور 26 سالہ ٹی وی اداکارہ ویشالی ٹکر مدھیہ پردیش کے اندور میں واقعہ اپنے گھر میں مردہ پائی گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: 'یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے' اور 'سسرال سیمر کا' جیسے ٹی وی سیریلز میں اپنے کرداروں کے لیے مشہور 26 سالہ ٹی وی اداکارہ ویشالی ٹکر مدھیہ پردیش کے اندور میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئی ہیں۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اداکارہ نے خودکشی کی ہے۔ ان کے گھر سے ایک سوسائڈ نوٹ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ویشالی ٹکر اپنے والد اور بھائی کے ساتھ اندور میں رہتی تھیں۔ ویشالی ٹکر نے اپنی اداکاری کا آغاز 2015 میں شو 'یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے' سے کیا تھا۔ وہ ٹی وی سیریل 'رکشا بندھن' میں بھی نظر آئی تھیں، کرنک کا کردار ادا کیا تھا۔


ویشالی ٹکر بنیادی طور پر اُجین کے مہید پور کی رہنے والی تھیں۔ ٹی وی سیریلز میں اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ ریئلٹی شو بگ باس میں بھی شامل ہو چکی تھیں۔ وہ گزشتہ ایک سال سے اندور کے تیجاجی نگر تھانہ علاقے کی سائی باغ کالونی میں رہئش پذیر تھی۔ ویشالی ٹکر کے والد کا اپنا کاروبار تھا اور ان کا چھوٹا بھائی بھی کاروبار سے وابستہ ہے۔ اتوار کی صبح جب ویشالی ٹکر اپنے کمرے سے باہر نہیں آئی تو اس کے والد اس کے کمرے میں گئے جہاں وہ لٹکی ہوئی پائی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔