فیفا عالمی کپ : یوراگوئے  اور کیمرون میچ جیتنے کے بعد بھی باہر

ایک سنسنی خیز مقابلہ میں پانچ بار کے چیمپئن برازیل کو  فیفا ورلڈ کپ 2022 کے اپنے آخری گروپ میچ میں کیمرون کے ہاتھوں جھٹکا لگا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

سید خرم رضا

فیفا عالمی کپ کے گروپ مقابلوں میں کیمرون اور یوراگوئے نے اپنی حریف ٹیموں کو شکست دی لیکن سپر16 کے لئے کوالیفائی نہیں کر پائے۔ کیمرون نے سنسنی خیز مقابلے میں برازیل کو  ایک گول سے شکست دی اور یورا گوئے نے گھانا کو دو گولوں سے شکست دی ۔

جنوبی کوریا فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سپر16 کے لیے کوالیفائی کرنے والی حتمی ٹیم بن گئی جس نے  کل یعنی جمعے کو دوحہ میں اپنے آخری گروپ ’ایچ‘  کےآخری میچ میں پرتگال کے خلاف 2-1 کی سنسنی خیز فتح حاصل کی۔


جنوبی کوریا چار پوائنٹس پر یوراگوئے کے ساتھ برابر رہا لیکن زیادہ گول کرنے کی وجہ سے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر گیا۔ جنوبی کوریا کے ہوانگ ہی چن نے اضافی وقت میں گول کرکے پرتگال کے خلاف 2-1 جیت چھین لی لیکن۔  اس سے پہلے یہ معلوم ہو کہ یہ گول انہیں ورلڈ کپ کے آخری 16 میں بھیجنے کے لیے کافی ہے انہیں میدان  پر 10 منٹ کے انتظار کا سامنا کرنا پڑا۔

پرتگال کے ریکارڈو ہورٹا کے گول کے بعد پانچویں منٹ میں ہی  جنوبی کوریا پیچھے رہ گیا تھا لیکن پہلے کم ینگ وون نے 27 ویں منٹ میں برابری کا گول کیا اور پھر  ہوانگ ہیچن نے اسٹاپیج ٹائم کے پہلے ہی منٹ میں فاتح گول کر کے جنوبی کوریا کو 2010 کے بعد پہلی بار راؤنڈ آف 16 میں پہنچا دیا۔


دوسری جانب ایک سنسنی خیز مقابلہ میں پانچ بار کے چیمپئن برازیل کو  فیفا ورلڈ کپ 2022 کے اپنے آخری گروپ میچ میں کیمرون کے ہاتھوں جھٹکا لگا۔ کیمرون ورلڈ کپ میں برازیل کو شکست دینے والی پہلی افریقی ٹیم بن گئی، جس نے لوسیل اسٹیڈیم میں 1-0 سے جیت درج کی۔ ونسنٹ ابو بکر نے 92 ویں منٹ میں گول کیا اور ایک منٹ بعد جشن کے دوران شرٹ اتارنے پر دوسرا پیلا کارڈ ملنے کے بعد میدان سے رخصت کردیا گیا۔ لیکن نتیجہ دونوں فریقوں کی تقدیر نہ بدل سکا۔ برازیل، جو کھیل سے پہلے ہی آخری 16 کے لیے کوالیفائی کر چکا تھا، چھ پوائنٹس کے ساتھ گروپ جی میں سرفہرست رہا جبکہ اس گروپ سے دوسری ٹیم  سوئٹزرلینڈ  نے کوالیفائی کیا ۔ سوٹزر لینڈ نے سربیا کو ایک  گول کے فرق سے یعنی  3-2 سے شکست دی۔ کیمرون نے اپنی مہم کا اختتام چار پوائنٹس کے ساتھ کیا اور گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سربیا صرف ایک پوائنٹ کے ساتھ سب سے نیچے رہا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔