گھانا، برازیل اور پرتگال کی شاندار جیت، کوریا  کا ورلڈ کپ کا سفر ختم

کوریا دو میچوں میں ایک ڈرا اور ایک ہار کے ساتھ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا، جبکہ گھانا گروپ ایچ میں پرتگال کے پیچھے ایک جیت اور ایک ہار کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

سید خرم رضا

فیفا عالمی کپ میں پرتگال کی جانب سے فرنانڈیز کے  دوسرے ہاف میں دو شاندار گول، برازیل کی جانب سے کاسامیرو  اور گھانا کی جانب سے محمد قدوس کے دو گولوں کی وجہ  تینوں ٹیموں نے اپنے اپنے میچ جیت لئے ۔ پرتگال اور برازیل نے عالمی کپ کے کواٹر فائنل میں اپنی جگہ یوینی کر لی جبکہ گھانا کا فیصلہ گرو پ کے اگلے میچوں کے بعد ہوگا۔

دیر رات کھیلے گئے ایک شاندار مقابلہ میں پرتگال کی ٹیم  نے اپنی حریف یوروگوے  کو صفر کے مقابلہ دو گولوں سے شکست دی ۔ دونوںہی گول دوسرےہاف میں ہوئے اور پرتگال کی جانب سے دونوں ہی گول فرنانڈیز نے کئے۔ ادھر برازیل اور سوٹزر لینڈ کے بیچ مقابلہ ٹکر کا رہا اور میچ کے آخر میں برازیل کے کاسامیرو نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو جیت دلا دی۔


دوسری جانب گھانا اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلا گیا میچ اتار چڑھاؤ سے بھرا  رہا اور دونوں ہی ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ محمد قدوس کے دو گول کی مدد سے گھانا نے گروپ ایچ کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں جنوبی کوریا کو 3-2 سے شکست دے کر 2022 کے فیفا ورلڈ کپ سے باہر کر دیا۔

ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فاتح ٹیم کی جانب سے محمد سلیسو (24ویں) اور قدوس (34ویں، 68ویں منٹ) نے گول کئے۔ کوریا کے دونوں گول چو گو-سنگ (58ویں منٹ، 61ویں منٹ) نے کئے۔


پہلے ہاف میں 2-0 سے نیچے جانے کے بعد کوریا گیو سنگ کے گول کی بدولت میچ میں واپس آیا، لیکن قدوس کے گول نے گھانا کو ایک بار پھر برتری دلادی۔ اس کے بعد کوریا نے اسکور برابر کرنے کی کئی کوششیں کیں لیکن گھانا کے گول کیپر لارنس اتیزیگی نے انہیں ایک بار بھی کامیاب نہ ہونے دیا اور اپنی ٹیم کے لیے قیمتی تین پوائنٹس یقینی بنائے۔

کرو یا مرو کے میچ میں کوریا نے اچھی شروعات کی لیکن سالیسو نے گھانا کو ابتدائی برتری دلادی۔ میچ کے 23ویں منٹ میں سالیسو نے جارڈن ایو سے پاس لے کر اسے گول تک پہنچا دیا۔ میچ کے 34ویں منٹ میں جارڈن نے قدوس کو پاس دیا اور گھانا نے اپنی برتری کو دگنا کر دیا۔


گیو۔سونگ نے پہلے ہاف میں 2-0 سے نیچے رہنے کے بعد کوریا کو میچ میں واپس لایا۔ 57 ویں منٹ میں انہوں نے لی کانگ کے کراس میں گھانا کے گول کو آگے بڑھایا۔ پانچ منٹ بعد انہوں نے جن سو کے کراس سے کارنامہ دہراتے ہوئے اسکور کو 2-2 سے برابر کردیا۔

چھ منٹ کے وقفے میں کوریا نے جارحانہ انداز میں دو گول کیے لیکن قدوس ایک بار پھر گھانا کی مدد کے لیے آئے۔ میچ کے 67ویں منٹ میں اناکی ویلیمس بائیں جانب سے ایک کراس کو کک کرنے سے چک گئے جس کے بعد قدوس نے کوریا کے دفاع کو مات دے کر گیند کو جال میں پہنچا دیا۔


میچ کے آخری 20 منٹ میں کوریا نے جارحانہ طریقہ اپنایا لیکن اتزیگی نے شاندار طریقے سے گول پوسٹ کا دفاع کیا اور کوریا کو ایک گول کے فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کوریا دو میچوں میں ایک ڈرا اور ایک ہار کے ساتھ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا، جبکہ گھانا گروپ ایچ میں پرتگال کے پیچھے ایک جیت اور ایک ہار کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ جمعہ کو گروپ مرحلے کے اپنے آخری میچ میں کوریا کا مقابلہ پرتگال سے ہوگا جبکہ اسی دن گھانا کا مقابلہ یوروگوئے سے ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔