فیفا عالمی کپ میں مراکش کی کامیابی کا راز ناقابل تسخیر دفاع

مراکش کے کوچ ولید رگراگوئی نے کہا کہ مراکش سلویسٹر اسٹالون کی اداکاری والی فلم "راکی" کے مرکزی کردار کی طرح ہے، جو بہترین ٹیم کو ہرانا جانتے ہیں۔

تصیور آئی اے این ایس
تصیور آئی اے این ایس
user

یو این آئی

آج دیر رات قطر میں فیفا عالمی کپ کا پہلا سیمی فاینل  مقابلہ  کھیلا جائے گا جس میں پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچی مراکش کی ٹیم  کا مقابلہ دفاعی چیمپین فرانس کی ٹیم  سے ہوگا۔ سیمی فائنل تک کے اس سفر میں مراکش نے دنیا کی بہترین ٹیموں کو شکست دی ہے جس میںبیلجیم ،  اسپین اور پرتگال جیسی ٹیمیں شامل ہیں اور ان کے اس سفر میں ان کے دفاعی کھلاڑیوں اور گول کیپر کا اہم کردار رہا ہے۔

غیر یقینی صورتحال اور اتار چڑھاؤ سے بھرے 2022 فیفا ورلڈ کپ میں مراکش کی کارکردگی نے فٹ بال شائقین کو سب سے زیادہ حیران کیا ہے۔مراکش نہ صرف عالمی  کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی افریقی ٹیم تھی بلکہ اس نے اپنی شاندار مہم میں حریف ٹیم کے کسی کھلاڑی کو بھی گول کرنے نہیں دیا۔ کینیڈا کے خلاف مراکش نے ایک کے مقابلہ دو گولوں سے میچ جیتا تھا  جس میں واحد گول ان کے اپنے کھلاڑی نایف ایگارڈ نے کیا تھا۔اگر مراکش، جس نے بیلجیئم اور اسپین جیسی بڑی ٹیموں کو شکست دی ، آج فٹ بال کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ جیتنے کا دعویدار ہے، تو بلاشبہ اس کا سہرا اس کے دفاع کو جاتا ہے۔


مراکش کے کوچ ولید رگراگوئی نے انہیں ایک مضبوط دفاعی یونٹ بنایا ہے۔ اسپین کے خلاف سپر 16 کے میچ میں مراکش کے پاس صرف 23 فیصد گیند تھی لیکن پھر بھی میچ اٹلس لائنز کے حق میں گیا۔ 73 فیصد گیند رکھنے کے باوجود اسپین صرف دو بار ہدف کو نشانہ بنا سکا۔پرتگال کے خلاف کوارٹر فائنل میں مراکش کا کھیل بھی زیادہ جارحانہ نہیں تھا لیکن ناقابل تسخیر دفاع اور يوسف النصيري کا ابتدائی گول ان کی جیت کے لیے کافی رہا۔

مراکش کی عالمی کپ مہم سے پہلے، تاہم، کوچ کی حکمت عملی پر بہت سے سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔ کوچ ولید کے 26 رکنی اسکواڈ میں صرف 12 کھلاڑی مراکشی نژاد تھے، جبکہ باقی 14 مختلف یورپی ممالک سے اپنے وطن کے لیے کھیلنے آئے تھے۔اسپین کو شکست دینے کے بعد مراکش کے کوچ نے کہا کہ ہماری ٹیم نے عالمی  کپ میں ایک فیملی کی طرح اپنا سب کچھ داؤ پر لگا دیا ہے۔ کوچ نے کہا، "عالمی کپ سے پہلے کچھ لوگوں نے یورپ میں پیدا ہونے والے کھلاڑیوں پر سوالات اٹھائے تھے، آج انہوں نے ثابت کیا کہ مراکش کا ہر کھلاڑی جس کے پاس پاسپورٹ ہے وہ مراکش کا باشندہ ہے۔ میں خود فرانس میں پیدا ہوا ہوں، لیکن کوئی بھی اپنے ملک سے میری محبت پر شبہ نہیں کر سکتا۔ " کوچ ولید رگراگوئی نے پرتگال کے خلاف جیت کے بعد کہا کہ مراکش سلویسٹر اسٹالون کی اداکاری والی فلم "راکی" کے مرکزی کردار کی طرح ہے، جو بہترین ٹیم کو ہرانا جانتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */