فیفا میں ایک اور بڑا الٹ پھیر، جاپان نے جرمنی کو ہرایا

دنیا میں 22 ویں نمبر کی ٹیم مراکش نے 2018 کے رنرز اپ کروشیا کو جمعرات کو 2022 کے فیفا ورلڈ کپ میں گروپ ایف کے اپنے مقابلے ڈرا پر روک دیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

سید خرم رضا

فیفا عالمی کپ میں سعودی عرب کے ہاتھوں ارجنٹینا کی شکست کے بعد کل ایک اور بڑا الٹ پھیر دیکھنے کو ملا جب ایشیا کی ایک دوسری  ٹیم یعنی جاپان نے دنیا کی مضبوط ٹیم جرمنی کو ایک کے مقابلے دو گولوں سے شکست دی ۔ جیسے ارجنٹینا ہاری تھی ویسے ہی کل جرمنی ہار گیا ۔ پہلے ہاف میں پینلٹی کے گول سے آگے رہی جرمنی لیکن دوسرے ہاف میں جاپان نے دو گول کئے اور جرمنی کے ہر طرح کے دباؤ کو جھیلا۔

ایک دوسرے میچ میں فٹبال کی مضبوط ٹیم  اسپین نے اپنے  شروعاتی میچ میں ہی اپنے تیور دکھاتے ہوئے کوسٹا ریکا کو صفر کے مقابلے سات گولوں سے شکست دی جبکہ  بیلجئم نے کناڈا کو صفر کے مقابلے ایک گول سے شکست دی  اور مراکش نے کروشیا کو ڈرا پر روکا۔


دنیا میں 22 ویں نمبر کی ٹیم مراکش نے 2018 کے رنرز اپ کروشیا کو جمعرات کو 2022 کے فیفا ورلڈ کپ میں گروپ ایف کے اپنے مقابلے ڈرا پر روک دیا۔

البیت اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ صفر کے برابری پر ختم ہونے کے بعد دونوں ٹیموں نے ایک ایک پوائنٹ حاصل کیا۔ مراکش ورلڈ کپ 2018 میں اپنا کھاتہ نہیں کھول سکا لیکن یہاں اس نے کروشیا سے ایک پوائنٹ چھین لیا۔


لوکا موڈرک کی کپتانی میں کروشیا نے اس میچ میں گول کرنے کی متعدد کوششیں کیں۔ تاہم مراکش کے دفاع نے تمام کوششیں ناکام بنا دیں۔ کپتان موڈرک کو 81ویں منٹ اور اضافی وقت میں فری کک ملی لیکن وہ اسے گول میں تبدیل نہ کر سکے۔

دوسری جانب لا لیگا میں اوساسونا کلب کے لیے کھیلنے والے عبد الزلزلی دوسرے ہاف میں میدان میں آئے اور مراکش کے لیے کئی مواقع پیدا کیے، حالانکہ کروشیا نے انہیں موقع دینے سے انکار کرتے ہوئے ان کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ اس ڈرا کے ساتھ کروشیا اور مراکش گروپ ایف میں بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */