فرانس کے کوچ ڈسچیمپس فائنل میں 'آخری قدم' اٹھانے کے لیے تیار

فرانسیسی صدر نے ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کوچ ڈسچیمپس اپنی قسمت اور اپنی صلاحیتوں کے ساتھ یہاں موجود ہیں  اور  فرانس کپ واپس لائے گا ۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

فرانس کے کوچ ڈی ڈیڈئرڈسچیمپس نے فیفا عالمی  کپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹیناکا سامنا کرنے سے پہلے کہا ہے کہ وہ لگاتار دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کے لیے آخری قدم اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔

عالمی کپ 2018 کے فاتح فرانس نے بدھ کو سیمی فائنل میں مراکش کو 2-0 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، جہاں اس کا مقابلہ لیونل میسی کی ارجنٹیناسے ہو گا۔ ڈسچیمپس نے فائنل کے بارے میں کہا، "ہم جوش اور فخر سے بھرے ہوئے ہیں اور آخری قدم اٹھانے والے ہیں۔ ہم ایک ماہ سے کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں، یہ کبھی بھی آسان نہیں ہے لیکن اب تک ہمیں خوشی ملی ہے۔"


ڈسچیمپس اپنی ٹیم کومسلسل دوسری مرتبہ عالمی  کپ کے  فائنل میں لے جانے والے صرف چوتھے کوچ ہیں۔ اگر فرانس ٹائٹل میچ میں ارجنٹائن کو شکست دیتا ہے تو وہ برازیل (1958، 1962) کے بعد لگاتار دو ورلڈ کپ جیتنے والی یوروپ کی پہلی ٹیم بن جائے گی۔

ادھر فرانس اور مراکش کے درمیان سیمی فائنل میچ دیکھنے قطر پہنچنے والے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون  نے جیت کے بعد اپنی ٹیم کی تعریف کی۔


میکرون نے کہا، "ہمارے ہم وطنوں کو صرف خوشی کی ضرورت ہوتی ہے۔ کھیل اور خاص طور پر فٹ بال یہ خوشی دیتا ہے۔ میں ڈیڑھ گھنٹہ پہلے کے مقابلے میں اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔"

انہوں نے کہا، "ہم نے بہت کچھ برداشت کیا ہے لیکن ہم نے ایک بہترین ٹیم دیکھی ہے۔ ہمارے کوچ اور اس ٹیم کا بہت بہت شکریہ۔ ڈسچیمپس اپنی قسمت اور اپنی صلاحیتوں کے ساتھ یہاں موجود ہیں۔ ہم کپ واپس لائیں گے اور ظاہر ہے کہ ڈسچیمپس کو رہنا ہوگا۔" یہ فرانسیسی ٹیم مجھے بہت فخر محسوس کراتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔