ممبئی کے اردو نائٹ اسکول بھی کسی سے پیچھے نہیں، سوشل گروپس نائٹ اسکول کا شاندار نتیجہ

سلیم الوارے نے کہا کہ تین سال سے تعلیمی میدان میں سرگرم معصوم نامی غیر سرکاری تنظیم نے بچوں کے لیے تدریسی اور دوسرے امور میں سہولتیں فراہم کیں جس کی وجی سے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں آ سانی ہوئی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

ممبئی: ممبئی کے مسلم پسماندہ علاقے انٹاپ ہل میں واقع سوشل گروپس نائٹ ہائی اسکول کا دسویں جماعت (ایس ایس سی) کا نتیجہ امسال 72 فی صد رہا ہے اور یہ کئی سال کے بعد ہوا ہے، حالانکہ ایک عشرہ قبل یہاں کے طلباء مسلسل میرٹ میں آئے ہیں۔ امسال زینب زبیر نے 66 فیصد، صباء عظیم اللہ (63 فیصد)، فریدہ عبداللہ شیخ (62 فیصد) اور انصاری افضل دانش نے (58.20 فیصد) نمبرات حاصل کیے ہیں۔

سوشل گروپس کے کارگزار صدر جاوید جمال الدین نے اس کامیابی پر طلباء کے ساتھ ساتھ تدرسی، غیر تدریسی اور ٹرسٹیوں کو مبارکباد پیش کی ہے، جبکہ اس سلسلے میں این جی او معصوم کے عہدیداران نے بھی بھر پور تعاون کیا اور ایک بار پھر اسکول نے بہترین کارکردگی کا ظاہرہ کیا ہے۔


جوائنٹ سکریٹری اور سماجی رہنماء سلیم الوارے نے کہا کہ 2000ء کے عشرے میں اسکول کے بچوں نے مہاراشٹرمیں میرٹ میں اول مقام حاصل کیا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ غریب بچوں کے ساتھ ہی مدرسے کے بچے بھی زیر تعلیم ہیں اور ہر سال بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تین سال سے تعلیمی میدان میں سرگرم معصوم نامی غیر سرکاری تنظیم نے بچوں کے لیے تدریسی اور دوسرے امور میں سہولتیں فراہم کیں جس کی وجی سے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں آ سانی ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */