پاکستان میں چھ مہینے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے

کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لئے معیاری طریقہ کار (ایس او پی) پر سختی سے عمل کرتے ہوئے اسکولوں (نویں اور دسویں جماعت)، کالجوں اور یونیورسٹیوں کو مرحلہ وار دوبارہ کھولا جارہا ہے۔

پاکستان میں چھ مہینے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے
پاکستان میں چھ مہینے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے
user

یو این آئی

اسلام آباد: اکستان میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے سبب گزشتہ چھ مہینے سے بند پڑے تعلیمی ادارے منگل کے روز کھول دیئے گئے۔ روزنامہ اخبار ڈان کے مطابق گزشتہ ہفتے منعقدہ بین صوبائی تعلیم کے وزیروں (آئی پی ای ایم سی) کی کانفرنس میں 15 ستمبر سے اپنے اپنے صوبوں میں تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لئے معیاری طریقہ کار (ایس او پی) پر سختی سے عمل کرتے ہوئے اسکولوں (نویں اور دسویں جماعت)، کالجوں اور یونیورسٹیوں کو مرحلہ وار دوبارہ کھولا جارہا ہے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس ماہ کے آخر میں سیکنڈری اور پرائمری درجات کے اسکولوں کو بھی کھولا جائے گا۔ ملک میں کورونا وائرس کی وبا پھیل جانے کے بعد 15 مارچ سے تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے تھے۔


وزیر اعظم عمران خان نے پیر کے روز ٹوئٹ کیا کہ "کل ہم لاکھوں بچوں کو اسکولوں میں خوش آمدید کہیں گے۔ یہ یقینی بنانا ہماری ترجیح اور اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہر بچہ پڑھنے کے لیے محفوظ طریقے سے اسکول جاسکے۔ ہم نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ اسکولوں کی انتظامیہ کووڈ ۔19 سے متعلق صحت عامہ کی حفاظت کے اصولوں پر عمل پیرا ہوں"۔

وزیر تعلیم شفقت محمود نے منگل کے روز کہا کہ ملک کے تعلیمی شعبے کے لئے یہ بہت ضروری ہے۔ تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا، لیکن وزارت صحت کے مشورے کے بعد آئی پی ای ایم سی نے تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ کیا اور وہ بھی مرحلہ وار ایس او پی کی پیروی کرتے ہوئے تاکہ طلبہ کے حصول تعلیم کے عمل کو نقصان نہ پہنچے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔