سی بی ایس ای: دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کل ہوگا

سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے دسویں جماعت کے نتائج کل اعلان کیے جائیں گے۔ یہ اطلاع منگل کے روز یہاں فروغ انسانی وسائل کے وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے دی

تصویر Getty Images
تصویر Getty Images
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے دسویں جماعت کے نتائج کل اعلان کیے جائیں گے۔ یہ اطلاع منگل کے روز یہاں فروغ انسانی وسائل کے وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے دی۔ انہوں نے کہا کہ ’’میرے پیارے بچوں، والدین اور اساتذہ، سی بی ایس ای کے دسویں بورڈ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا۔ میں سبھی طلبا کی کامیابی کی تمنا کرتا ہوں‘‘۔

واضح رہے کہ نشنک کو یہ وضاحت تب کرنی پڑی جب کچھ چینلوں میں صبح سے یہ خبر نشر ہونے لگی کہ دسویں جماعت کے بورڈ کے نتیجے آج آجائیں گے۔ اس سے طلبا میں بے چینی اور تشویش پیدا ہوگئی۔ سی بی ایس ای ہیڈ کوارٹر نے بھی پہلے ٹوئٹ کرکے تردید کی کہ دسویں بورڈ کے نتیجے آج نہیں آئیں گے۔


اس کے بعد ڈاکٹر نشنک نے ٹوئٹ کرکے طلبا کو یہ بتایا کہ دسویں کے نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ بورڈ نے کل 12 ویں کے نتائج کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سے طلبا میں 10 ویں کے نتائج کے تعلق سے تجس زیادہ بڑھ گیا تھا۔

سی بی ایس ای کے ایگزام پیٹرن میں حال کے سالوں میں تبدیلی لائی گئی ہے اور اسے آسان بنا دیا گیا ہے۔ سی بی ایس ای ایگزام کے 2020 کے پیٹرن کے مطابق 80 فیصد نمبرات تھیوری جبکہ 20 فیصد نمبرات انٹرنل اسیسمنٹ سے حاصل ہوتے ہیں۔ طلبا کو امتحانات میں پاس ہونے کے لئے ایگزام اور انٹرنل دونوں کو ملا کر 33 فیصد نمبرات لانا ضروری ہے۔ ایسے حالات میں اگر کوئی طالب علم تھیوری کے امتحان میں 33 فیصد نمبر حاصل کر لیتا ہے اسے کامیاب قرار دیا جائے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کسی سبجیکٹ میں صرف 15 نمبر بھی حاصل ہو جاتے ہیں تو بھی طالب علم انٹرنل اسیسمنٹ کے ساتھ پاس ہو جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */