یوکرینی صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات میں کیا باتیں ہوئیں؟

زیلنسکی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یوکرین ان کے بقول جنگ کے مکمل خاتمے کے لیے "امن فارمولے" کو آگے بڑھانے میں "سعودی عرب کی فعال حمایت پر بھروسہ کرتا ہے۔

یوکرینی صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات میں کیا باتیں ہوئیں؟
یوکرینی صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات میں کیا باتیں ہوئیں؟
user

Dw

صدر وولودیمیر زیلنسکی نے سعودی عرب کے عملاً حکمراں ولی عہد محمد بن سلمان سے منگل کے روز ریاض میں ملاقات کی۔ زیلنسکی نے یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کی موجودہ صورت حال اور اپنے جنگی قیدیوں کی واپسی کے متعلق بات چیت کی۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق باضابطہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یوکرینی صدر کو یقین دلایا کہ سعودی عرب کی جانب سے بحران کو حل کرنے اور امن کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے عالمی سطح پر کوششیں جاری رکھیں گے۔ یوکرینی صدر نے بحران کے حل کے حوالے سے سعودی عرب کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے سعودی رہنما کا شکریہ ادا کیا۔


خیال رہے کہ محمد بن سلمان (ایم بی ایس) نے یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے خود کو ممکنہ ثالث کے طورپر پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ صدر زیلنسکی کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں نے جنگ کو ختم کرنے نیز یوکرینی جنگی قیدیوں کی واپسی کے متعلق یوکرین کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا اور صدر نے ایم بی ایس کے ثالثی کے کردار کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

صدر زیلنسکی نے ریاض پہنچنے سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ یوکرین ان کے بقول جنگ کے مکمل خاتمے کے لیے "امن فارمولے" کو آگے بڑھانے میں "سعودی عرب کی فعال حمایت پر بھروسہ کرتا ہے۔" ایسے وقت میں جب کہ روس اور یوکرین کی جنگ تیسرے سال میں داخل ہو چکی ہے، زیلنسکی نے ایک دس نکاتی امن فارمولہ پیش کیا ہے، جس میں دیگر باتوں کے علاوہ یوکرین سے تمام روسی افواج کے انخلاء اور اس کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کی باتیں شامل ہیں۔ تاہم ماسکو نے اس طرح کی تجویز کو یکسر مسترد کردیا ہے۔


زیلنسکی نے لکھا کہ دوسرا موضوع جنگی قیدیوں کی واپسی ہے۔ انہوں نے کہا، "سعودی مملکت پہلے ہی ہمارے افراد کی رہائی کے سلسلے میں تعاون کر رہی ہے۔ اور مجھے پورا یقین ہے کہ یہ میٹنگ بھی نتیجہ خیز ثابت ہوگی۔" انہوں نے کہا تھا کہ میٹنگ میں اقتصادی تعاون کے سلسلے میں بھی بات چیت ہوگی۔

وولودیمیر زیلنسکی کے دورے کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "سربراہ مملکت (زیلنسکی) نے بالخصوص یوکرین میں منصفانہ امن کی بحالی میں مدد کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کو نوٹ کیا۔ سعودی عرب کی قیادت ایک منصفانہ حل کی تلاش میں مدد کرسکتی ہے۔" سعودی پریس ایجنسی کی طرف سے جاری بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ ایم بی ایس نے "یوکرین روس بحران کو حل کرنے کے لیے تمام بین الاقوامی کوششوں اور اقدامات میں مملکت کی دلچسپی اور حمایت کی تصدیق کی ہے۔"


سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خود کو یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کو ختم کرنے کے لیے ایک ممکنہ ثالث کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ ریاض تیل برآمد کرنے والے ملکوں کے گروپ اوپیک پلس کے ذریعہ بھی روس کے ساتھ قریبی طور پر منسلک ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خود کو یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کو ختم کرنے کے لیے ایک ممکنہ ثالث کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ ریاض تیل برآمد کرنے والے ملکوں کے گروپ اوپیک پلس کے ذریعہ بھی روس کے ساتھ قریبی طور پر منسلک ہے۔ ایس پی اے کے مطابق ایم بی ایس نے پیر کے روز روسی پارلیمان کے اسپیکر ویاچیسلاف وولودن سے بھی ملاقات کی۔ جس میں پارلیمانی تعاون اور مشترکہ تشویش کے امور پر باہمی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔زیلنسکی کا سعودی عرب کا دورہ ایسے وقت ہوا جب کییف کی فورسز مشرقی یوکرین میں پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئی ہے۔ فوجی تجزیہ کارو ں کا کہنا ہے کہ ماسکو کو فوجیوں کی تعداد اور ہتھیاروں کی سپلائی میں اضافہ کی وجہ سے بالادستی حاصل ہو رہی ہے دوسری طرف کییف اب بھی مغربی اتحادیوں کی جانب سے نئے ہتھیاروں کا منتظر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔