ڈبلیو ٹی سی فائنل: ٹاس ہارنے کے بعد ہندوستان کی بہترین شروعات، بغیر وکٹ گنوائے 50 رن پورے

ہندوستان کے سلامی بلے بازوں روہت شرما اور شبمن گل نے نیوزی لینڈ کے گیندبازوں کو اب تک ایک بھی وکٹ لینے کا موقع نہیں دیا۔ شروعاتی 10 اوور میں ہی ہندوستان نے 37 رن بنا لیے تھے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

تنویر

نیوزی لینڈ نے ساؤتھمپٹن کے ’دی روز باؤل‘ میں ہندوستان کے خلاف ہوئے عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل مقابلے میں ٹاس جیت کرنے پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بارش کے سبب میچ کے پہلے دن یعنی جمعہ کو ٹاس بھی نہیں ہو سکا تھا، لیکن آج موسم کافی بہتر ہے اور وقت پر کھیل شروع ہو گیا۔ اچھی بات یہ رہی کہ ہندوستان ٹاس ہارنے کے باوجود اس وقت اچھی پوزیشن میں ہے۔

ہندوستان کے سلامی بلے بازوں روہت شرما اور شبمن گل نے نیوزی لینڈ کے گیندبازوں کو اب تک ایک بھی وکٹ لینے کا موقع نہیں دیا۔ شروعاتی 10 اوور میں ہندوستان کا اسکور 37 رن ہو گیا تھا، لیکن اس کے بعد دونوں بلے بازوں نے سنبھل کر کھیلتے ہوئے 17.1 اوور میں 50 رن مکمل کر دیئے۔ 49 رن کے اسکور پر چوکا لگا کر روہت شرما نے یہ ہدف حاصل کیا۔ یہ ہندوستان کے لیے اچھی شروعات کہی جائے گی کیونکہ پہلے کچھ گھنٹوں میں گیندبازی کا جو فائدہ نیوزی لینڈ اٹھانا چاہتی تھی، وہ نہیں ہو سکا۔


واضح رہے کہ ڈبلیو ٹی سی کا فائنل میچ 18 سے 22 جون تک کھیلا جانا تھا لیکن 18 جون کو پورے دن بوندا باندی ہوتی رہی جس کی وجہ سے کھیل نہیں ہو سکا تھا۔ بعد ازاں ایک ریزرو دن (23 جون) کو استعمال کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ گویا کہ اب یہ فائنل میچ 23 جون تک کھیلا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */