ڈبلیو پی ایل: لگاتار دوسرے میچ میں ممبئی انڈینز وومن کی دھماکہ خیز جیت، آر سی بی وومن کو 9 وکٹ سے دی شکست

ٹاس بنگلور وومن کی کپتان مندھانا نے جیتا اور پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا، کچھ بلے بازوں کو چھوڑ دیا جائے تو سبھی کو شروعات اچھی ملی تھی، لیکن کسی نے بھی اچھی شروعات کو بڑی اننگ میں تبدیل نہیں کیا۔

<div class="paragraphs"><p>ہیلی میتھیوز (ممبئی انڈینز وومن)</p></div>

ہیلی میتھیوز (ممبئی انڈینز وومن)

user

قومی آوازبیورو

وومنس پریمیر لیگ یعنی ڈبلیو پی ایل کے پہلے سیزن میں آج چوتھا مقابلہ ممبئی انڈینز وومن اور رائل چیلنجرس بنگلور وومن کے درمیان برابورن اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ ڈبلیو پی ایل کے افتتاحی مقابلے کی طرح آج ایک بار پھر ممبئی انڈینز وومن ٹیم نے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔ بنگلورو وومن نے 156 رنوں کا ہدف ممبئی وومن کے سامنے رکھا تھا، جسے اس نے محض ایک وکٹ کے نقصان پر پندرہویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔

آج ٹاس بنگلور وومن کی کپتان اسمرتی مندھانا نے جیتا اور پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ کچھ بلے بازوں کو چھوڑ دیا جائے تو سبھی کو شروعات اچھی ملی تھی، لیکن کسی نے بھی اچھی شروعات کو بڑی اننگ میں تبدیل نہیں کیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ پوری ٹیم 18.4 اوور میں 155 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بنگلورو وومن کی طرف سے سب سے زیادہ 28 رن رچا گھوش نے بنائے۔ کپتان مندھانا اور شرینکا پاٹل نے 23-23 رنوں کی اننگ کھیلی۔ کنیکا آہوجا نے 22 رن اور میگن شوٹ نے 20 رنوں کا تعاون کیا۔ ممبئی وومن کی طرف سے سب سے زیادہ 3 وکٹ ہیلی میتھیوز نے لیے، جبکہ صائقہ اسحاق اور امیلیا کیر کو 2-2 وکٹ ملے۔ نیٹ شیور برنٹ اور پوجا وسترکر کو 1-1 وکٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔


جب ممئی وومن کی بلے بازی شروع ہوئی تو ایسا لگا جیسے سلامی بلے باز ہیلی میتھیوز اور یاستکا بھاٹیہ جلد سے جلد میچ ختم کر دینا چاہتے ہیں۔ یاستیکا بھاٹیا جب 23 رن بنا کر آؤٹ ہوئیں تو ٹیم کا اسکور 5 اوور میں ہی 45 رن پہنچ چکا تھا۔ پھر نئی بلے باز نیٹ شیور برنٹ نے تو مزید طوفانی بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ ہیلی میتھیوز اور نیٹ شیور برنٹ نے بغیر آؤٹ ہوئے 14.2 اوور میں ٹیم کا اسکور 159 رنوں پر پہنچا دیا اور اس طرح ممبئی کو 9 وکٹ سے دھماکہ دھار جیت حاصل ہو گئی۔ ہیلی نے 38 گیندوں پر 77 رن اور برنٹ نے 29 گیندوں پر 55 رن کی اننگ کھیلی۔ بنگلور وومن کی طرف سے واحد وکٹ حاصل کرنے والی گیندباز پریتی بوس رہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔