ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ: فائنل مقابلہ کے لیے آسٹریلیا نے کیا ٹیم کا اعلان، ہندوستانی ٹیم کا اعلان 28 مئی کو

ہندوستان لگاتار دوسری بار ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچا ہے، 21-2019 ایڈیشن کے فائنل مقابلہ میں ہندوستان کو نیوزی لینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل مقابلہ 7 جون سے انگلینڈ کے دی اوول میدان میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس میچ کے لیے کرکٹ آسٹریلیا نے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کا کپتان پیٹ کمنس کو بنایا گیا ہے اور ان کے علاوہ 17 رکنی ٹیم میں اسکاٹ بولینڈ، ایلیکس کیری (وکٹ کیپر)، کیمرون گرین، مارکس ہیرس، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، مارنس لابوشین، ناتھن لیون، مشیل مارش، ٹاڈ مرفی، میتھیو رینشا، اسٹیو اسمتھ، مشیل اسٹارک اور ڈیوڈ وارنر شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان لگاتار دوسری بار ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچا ہے۔ 21-2019 ایڈیشن کے فائنل مقابلہ میں ہندوستان کو نیوزی لینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس بار ہندوستانی کرکٹ شیدائی امید کر رہے ہیں کہا آسٹریلیا کو شکست دے کر ہندوستانی ٹیسٹ کرکٹ کا بادشاہ بنے گا۔ حالانکہ بی سی سی آئی نے ابھی تک ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل مقابلہ کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ٹیم کا اعلان 28 مئی کو کیے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ تب تک تیز گیندباز جسپریت بمراہ اور بلے باز شریئس ایر صحت یاب ہو جائیں گے۔


بہرحال، کرکٹ آسٹریلیا نے جو 17 رکنی ٹیم منتخب کی ہے، اس میں ڈیوڈ وارنر کا نام بھی شامل ہے جو کہ اس وقت خراب فارم سے نبرد آزما ہیں۔ حالانکہ آل راؤنڈر مائیکل نیسر کے علاوہ اسپن گیندباز میتھیو کہنمین، مشیل سویپسن اور بلے باز پیٹر ہینڈسکامب، کیمرون بینکرافٹ ٹیم میں جگہ نہیں بنا پائے ہیں۔ تیز گیندباز لانس مارس اور جھائے رچرڈسن چوٹ کی وجہ سے دستیاب نہیں تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔