ویمنز پریمیئر لیگ: دہلی کیپٹلس کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ممبئی انڈینس نے ٹورنامنٹ کا پہلا خطاب اپنے نام کیا

دہلی کیپٹلس کے گیند بازوں نے میچ کو دلچسپ بنا دیا لیکن سیور برنٹ کی نصف سنچری اننگز نے ممبئی کو فتح دلائی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ممبئی: ممبئی انڈینس نے اتوار کے روز ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے فائنل میں دہلی کیپٹلس کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ممبئی انڈینس نے ٹورنامنٹ کا پہلا خطاب اپنے نام کر لیا۔ شیکھا پانڈے (ناٹ آؤٹ 27) اور رادھا یادیو (27 ناٹ آؤٹ) کی بدولت دہلی کیپٹلس نے ممبئی کے سامنے 132 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ممبئی نے ہدف کا تعاقت کرتے ہوئے نیٹ سیور برنٹ (ناٹ آؤٹ 60) اور ہرمن پریت کور (37) کی صبر آزما اننگز کی بدولت تین گیندیں باقی رہتے ہوئے یہ اسکور حاصل کرلیا۔

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی کیپٹلس نے 79 رنز پر نو وکٹیں گنوا دیں، جس کے بعد شیکھا-رادھا نے آخری وکٹ کے لیے 24 گیندوں پر 52 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچا دیا۔ دہلی کیپٹلس کے گیند بازوں نے میچ کو دلچسپ بنا دیا لیکن سیور برنٹ کی نصف سنچری اننگز نے ممبئی کو فتح دلائی۔ سیور برنٹ نے ہرمن پریت کے ساتھ 72 رنز کی شراکت داری کرتے ہوئے 55 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 60 رنز بنائے۔ ہرمن پریت ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی آؤٹ ہوگئیں لیکن سیور برنٹ نے 20ویں اوور کی تیسری گیند پر فاتحانہ چوکا لگا کر ممبئی کو تاریخی ڈبلیو پی ایل چیمپئن کا خطاب دلایا۔


دہلی کیپٹلس نے ٹاس جیتنے کے بعد بلے بازی کا فیصلہ کیا لیکن ایزی وانگ کی فل ٹاس گیندوں کے سبب ان کا غیر متوقع آغاز ہوا۔ اوپنر شفالی ورما چار گیندوں پر 11 رنز بنانے کے بعد وانگ کی فل ٹاس گیند پر آؤٹ ہوئی۔ شفالی نے پویلین لوٹنے سے پہلے نو بال کا ریویو بھی لیا لیکن امپائر کا فیصلہ ڈٹا رہا۔ دو گیندوں کے بعد ایلس کیپسی بھی فل ٹاس کیچ پر پویلین لوٹ گئیں۔ کپتان میگ لیننگ تیسرے اوور میں دو چوکے لگائے جبکہ دوسرے سرے سے کیپٹلس کو تیسرا دھچکا جمائما روڈریگز کی صورت میں لگا۔ نو رنز بنانے والی جمائما فل ٹاس پر وانگ کا تیسرا شکار بنیں۔

دہلی کیپٹلس کی 35 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد لیننگ اور ماریزان کپ نے اننگز کو سنبھالا۔ کیپ 21 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے صرف 18 رنز ہی بنا سکی، لیکن دونوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 38 رنز کی شراکت داری کی۔ اس سے پہلے کہ کیپٹلس کی اننگز سنبھلتی، امیلیا کیر نے کیپ کو پویلین لوٹا دیا، جب کہ لیننگ ایک رن بعد رن آؤٹ ہو گئی۔ کیر نے پھر اروندھتی ریڈی کو آؤٹ کیا، جبکہ ہیلی میتھیوز نے جیس جانسن، منو مانی اور تانیہ بھاٹیہ کی وکٹیں لے کر کیپٹلس کی پریشانیوں میں اضافہ کیا۔


صرف 79 رنز پر نو وکٹیں گرنے سے، دہلی کیپٹلس آل آؤٹ ہونے کے دہانے پر تھی لیکن شیکھا اور رادھا کی ناقابل یقین شراکت نے انہیں باعزت اسکور تک پہنچا دیا۔ ممبئی کی آخری وکٹ کی تلاش ادھوری رہی اور کیپٹلس نے 20 اوورز میں 131/9 رنز بنائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔