شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

درخواست گزار نے وزیراعظم، چیف الیکشن کمشنر، ای سی پی ارکان، نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

پنجاب میں انتخابات کرانے کے حکم کی خلاف ورزی کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور دیگر کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ یہ اطلاع میڈیا رپورٹس میں دی گئی۔

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز پنجاب میں آئندہ انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کیا، جو پہلے 30 اپریل کو ہونے والے تھے۔


جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیرمقدم کیا، تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسے مسترد کرتے ہوئے اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

ایڈووکیٹ جی ایم چودھری نے سپریم کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت درخواست دائر کی۔ درخواست گزار نے وزیراعظم، چیف الیکشن کمشنر، ای سی پی ارکان، نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا۔


انہوں نے درخواست میں کہا کہ مدعا علیہان نے سپریم کورٹ کے یکم مارچ 2023 کے حکم کی خلاف ورزی کی ہے جو کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئین کے آرٹیکل 204 کے مطابق سپریم کورٹ کی توہین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مدعا علیہ چیف الیکشن کمشنر نے ای سی پی کے دیگر چار ممبران کے ساتھ 22 مارچ 2023 کو ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں مختلف وجوہات اور حالات کی جانب اشارہ کیا گیا تھا جو واضح تفصیلات ہیں کہ تمام جواب دہندگان اپنی آئینی ذمہ داریوں، فرائض اور ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔


درخواست گزار نے کہا ’’جواب دہندگان از خود نوٹس کیس میں یکم مارچ 2023 کو سپریم کورٹ کے مذکورہ حکم کی تعمیل نہ کرنے کی وجہ سے براہ راست توہین کے قصور وار ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔