خواتین ایشیا کپ 2022: ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 59 رن سے دی شکست

ہندوستان نے بنگلہ دیش کے سامنے جیت کے لئے 20 اوورز میں 160 رنز کا ہدف رکھا تھا جس کے جواب میں میزبان ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 100 رنز ہی بنا سکی۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @BCCI
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @BCCI
user

یو این آئی

سلہٹ: شیفالی ورما (55) کی نصف سنچری اور اسمرتی مندھانا (47) کی کپتانی اننگز کی بدولت ہندوستان نے خواتین ایشیا کپ 2022 میں ہفتہ کو بنگلہ دیش کو 59 رنز سے شکست دے دی۔ ہندوستان نے بنگلہ دیش کے سامنے جیت کے لئے 20 اوورز میں 160 رنز کا ہدف رکھا تھا جس کے جواب میں میزبان ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 100 رنز ہی بنا سکی۔

نوجوان کھلاڑی شیفالی نے ہندوستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے 44 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے۔ اس کے ساتھ ہی 18 سالہ شیفالی ٹی-20 انٹرنیشنل میں 1000 رنز مکمل کرنے والی سب سے نوجوان بلے باز بھی بن گئیں۔


اسمرتی نے شیفالی کا ساتھ دیتے ہوئے 37 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے۔ دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کے لیے 96 رنز کی شراکت قائم کی اور مڈل اوورز میں ناقص بلے بازی کے باوجود ہندوستان نے اس شراکت داری کی بدولت بنگلہ دیش کے سامنے 160 رنز کا مشکل ہدف رکھا۔

بنگلہ دیش کی اوپنرز نے جواب میں 45 رنز کی شراکت قائم کی، لیکن ان کے کم اسٹرائیک ریٹ نے ٹیم پر دباؤ ڈالا اور پہلے تین بلے بازوں کے علاوہ کوئی بھی بنگلہ دیشی کھلاڑی دوہرے ہندسے کو نہ چھو سکا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔