یومِ فضائیہ: اب نئے جنگی لباس میں نظر آئے گی ہندوستانی فضائیہ، آئی اے ایف کی نئی یونیفارم لانچ

چنڈی گڑھ میں یومِ ہندوستانی فضائیہ کے موقع پر آئی اے ایف چیف ایئر مارشل وویک رام چودھری نے کہا کہ ہم آئندہ سال سے خاتون اگنی ویروں کو شامل کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں۔

ہندوستانی فضائیہ کی نئی وردی
ہندوستانی فضائیہ کی نئی وردی
user

قومی آوازبیورو

ہندوستانی فضائیہ آج چنڈی گڑھ میں اپنی 90ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ یہ پہلی بار ہے جب فضائیہ کی سالانہ پریڈ اور فلائی پاسٹ دہلی-این سی آر کے باہر منعقد کی گئی ہے۔ ہندوستانی فضائیہ نے آج اپنی 90ویں سالگرہ پر فورس کے لئے نئے جنگی لباس کو لانچ کیا۔ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج صبح ہی فضائیہ کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہنگامہ ہے کیوں برپا!

چنڈی گڑھ میں یومِ فضائیہ کے موقع پر آئی اے ایف سربراہ ایئر چیف مارشل وویک رام چودھری نے کہا کہ ہم آئندہ سال سے خاتون اگنی ویروں کو شامل کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اس کے لیے بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر پر کام جاری ہے۔


قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی فضائیہ اپنے سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہر سال 8 اکتوبر کو اپنی سالگرہ مناتی ہے۔ یومِ فضائیہ 1932 میں ہندوستانی فضائی فوج کے آفیشیل طور سے شامل ہونے کی یاد دہانی ہے۔ ہر سال یہ دن ہندوستانی فضائیہ چیف اور سینئر افسران کی موجودگی میں منایا جاتا ہے۔

فضائیہ کو آفیشیل طور پر 1932 میں یونائٹیڈ کنگڈم کے رائل ایئر فورس کے اسسٹنٹ فورس کی شکل میں شروع کیا گیا تھا اور پہلا آپریشنل اسکواڈرن 1933 میں بنایا گیا تھا۔ آئی اے ایف کے ذریعہ پیش کردہ اہم آپریشنوں میں آپریشن وجئے، آپریشن میگھ دوت، آپریشن کیکٹس اور آپریشن پوملائی شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔