آخر کیا ہے ’49204084041‘ جسے سہواگ نے کہا بھول جانے والا ’او ٹی پی‘؟

چونکہ وریندر سہواگ سوشل میڈیا پر اپنے طنزیہ تبصروں کے لیے کافی مشہور ہیں، اس لیے ان کا تازہ ٹوئٹ ہندوستانی بلے بازی پر ایک طنز تصور کیا جا رہا ہے۔

وریندر سہواگ، تصویر آئی اے این ایس
وریندر سہواگ، تصویر آئی اے این ایس
user

تنویر

ہندوستانی ٹیم کے سابق جارحانہ سلامی بلے باز وریندر سہواگ سوشل میڈیا پر اپنے بہترین تبصروں کے لیے مشہور ہیں۔ آج انھوں نے ایک انتہائی دلچسپ ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’بھول جانے والا او ٹی پی ہے 49204084041‘‘۔ یہ مختصر سا ٹوئٹ انتہائی معنی خیز ہے کیونکہ یہ دراصل ہندوستانی بلے بازوں کے ذریعہ آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگ میں بنائے گئے اسکور ہیں۔

آج ایڈیلیڈ میں ہندوستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دوسری اننگ میں پوری ہندوستانی ٹیم محض 36 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ محمد شامی چوٹ لگنے کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے، اگر ایسا نہیں ہوتا تو ممکن ہے 4-2 رن مزید بن جاتے۔ لیکن اس شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم کی زبردست تنقید ہو رہی ہے۔ وریندر سہواگ نے ہندوستانی ٹیم کے بارے میں کوئی تذکرہ تو نہیں کیا ہے، لیکن بلے باز نمبر 1 سے لے کر بلے باز نمبر 11 تک ترتیب وار جو رن بنائے گئے تھے، اس کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس او ٹی پی کو بھول جانا ہی بہتر ہے۔


چونکہ وریندر سہواگ سوشل میڈیا پر اپنے طنزیہ تبصروں کے لیے کافی مشہور ہیں، اس لیے ان کا تازہ ٹوئٹ ہندوستانی بلے بازی پر ایک طنز تصور کیا جا رہا ہے۔ یہاں قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ ہندوستانی ٹیم کا کوئی بھی بلے باز دوہرے ہندسے میں نہیں پہنچ سکا ہے اور سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز مینک اگروال رہے جنھوں نے 9 رن بنائے۔ 9 کھلاڑی تو ایسے رہے جنھوں نے 5 رن سے بھی کم بنائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔