ونڈیز کے فاسٹ بالر گیبرل انجری سے صحتیاب، ٹیم میں شامل

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے سلیکٹر چیف راجر ہارپر نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ شینن اب ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ثابت کردیا کہ وہ اب فٹ ہیں اور فیلڈ میں اترنے کے لئے تیار ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

مانچسٹر: ٹخنے کی انجری سے صحت یاب ہونے والے فاسٹ بولر شینن گیبریل 8 جولائی سے انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لئے ویسٹ انڈیز کے 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہوگئے ہیں۔ گیبریل اس دورے میں ریزرو گروپ کا حصہ تھے اور ٹخنے کی چوٹ سے صحت یاب ہو رہے تھے۔ اولڈ ٹریفورڈ میں ونڈیز ٹیموں کے مابین دو پریکٹس میچوں میں گیبریل نے اپنی فٹنس کا ٹیسٹ دیا۔ ونڈیز ٹیم نے گزشتہ روز جمعہ کو مانچسٹر سے ساؤتھمپٹن کا سفر کیا۔ جہاں انگلینڈ کے خلاف ایجس بال میں پہلا ٹیسٹ 8 جولائی سے کھیلا جائے گا۔

فاسٹ بالر نے ستمبر 2019 میں ہندوستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور انہوں نے گلوسسٹر شائر کے ساتھ کاؤنٹی میں بھی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ ٹخنے کی انجری کے سبب انہیں پریشانی کا سامنا تھا۔ طویل عرصے تک بحالی اور اپنی فٹنس ثابت کرنے کے بعد اب وہ ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ اپنی ٹیموں کے پریکٹس میچوں میں گیبریل نے تین اننگز میں بالنگ کی اور 122 رن پر آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔


کرکٹ ویسٹ انڈیز کے سلیکٹر چیف راجر ہارپر نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ شینن اب ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ثابت کردیا کہ وہ اب فٹ ہیں اور فیلڈ میں اترنے کے لئے تیار ہیں۔ وہ ٹیم کی بولنگ کو تجربہ اور مضبوطی دیں گے۔ 32 سالہ گیبرئیل نے لارڈز میں 17 مئی 2012 کو ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے اب تک 45 میچوں میں 133 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ان کے کیریئر کا بہترین مظاہرہ دو سال پہلے تھا جب انہوں نے سینٹ لوسیا کے ڈیرن سیمی کرکٹ گراؤنڈ میں سری لنکا کے خلاف اننگز میں 62 رنز دے کر آٹھ وکٹیں اور اسی میچ میں 121 رنز دے کر 13 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹیسٹ ٹیم: جیسن ہولڈر (کپتان)، جرمین بلیک ووڈ، نکروماہ بونر، کریگ بریتھویٹ، شمرا بروکس، جان کیمبل، روسٹن چیس، راہکم کارن وال، شین ڈواریچ، شینن گیبریل، چیمر ہولڈر، شائی ہوپ، الجاری جوزف، ریمون رائفر، کیمر روچ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔