حافظ سعید سے موازنہ کئے جانے پر عرفان پٹھان برہم، ٹوئٹر پر لگایا ’اسکرین شاٹ‘

سابق ہندوستانی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے حال ہی میں ایک ٹویٹر صارف پر شدید تنقید کی جس نے ان کا پاکستانی دہشت گرد حافظ سعید سے موازنہ کیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: سابق ہندوستانی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے حال ہی میں ایک ٹویٹر صارف پر شدید تنقید کی جس نے ان کا پاکستانی دہشت گرد حافظ سعید سے موازنہ کیا۔ 35 سالہ عرفان پٹھان نےاپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر اپنے اوپر شائع ہونے والے ایک نیوز آرٹیکل پر ٹویٹر صارف کے تبصرے کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

اسٹوری کے تبصرے والے سیکشن میں 'کرتیکا ہندو' کے نام سے ایک ٹویٹر صارف نے دعوا کیا تھا کہ عرفان پٹٹھان پاکستانی دہشت گرد تنظیم جماعت الدعوہ (جے یو ڈی) کے سربراہ حافظ سعید جیسے بننے سے پوشیدہ نہیں رکھ سکے۔

صارف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے ٹویٹ کیا کہ یہ مخصوص لوگوں کی ذہنیت ہے۔ ہم کہاں پہنچ گئے ہیں؟ اداکارہ رچا چڈھا سمیت ٹوئیٹیر چلانے والے متعدد افراد نے بھی عرفان کے ٹویٹ پر ردعمل ظاہر کیا ہے ۔


چڈھا نے بتایا کہ ٹویٹر صارف جس نے عرفان کے ساتھ بدتمیزی کی ہے وہ ایک بوٹ ہے اور اصلی ہینڈل نہیں ہے۔ یہ جعلی اکاؤنٹ ہے۔ اصلی شخص نہیں۔جواب میں عرفان نے کہا کہ لیکن کوئی تو اس کو مینیج کررہا ہے؟واضح رہے کہ ٹویٹر صارف کی جانب سے زی نیوز میں عرفان پٹھان کے نمبر تین پر بلے بازی سے متعلق اسٹوری پر نازیبا تبصرہ کیا گیا تھا۔

عرفان نے دسمبر 2003 میں ایڈیلیڈ اوول میں ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ہندوستانی ٹیم کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر قدم رکھا تھا۔اپنے کھیل کے کیریئر کے دوران عرفان نے قومی ٹیم کے لئے 29 ٹیسٹ ، 120 ون ڈے اور 24 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا ۔انہوں نے کھیل کے تمام فارمیٹس میں مجموعی طور پر 301 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ وہ 2،821 رنز بنانے میں بھی کامیاب رہے ، جس میں ایک سنچری اور11 نصف سنچری بھی شامل ہیں۔

وہ ان تین گیند بازوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے کھیل کے سب سے طویل فارمیٹ میں ہندوستان کے لئے ہیٹ ٹرک لی اور میچ کے پہلے ہی اوور میں اسے حاصل کیا۔ عرفان نے جنوری 2020 میں ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔