گانگولی کو دل کا دورہ پڑنے سے وراٹ فکر مند، کہا ’جلد صحت مند ہو جاؤ‘

آئی سی سی نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’سابق ہندوستانی کپتان اور بی سی سی آئی صدر گانگولی کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ ان کی حالت فی الحال مستحکم ہے اور ہم ان کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کرتے ہیں۔‘‘

سورو گنگولی، تصویر آئی اے این ایس
سورو گنگولی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے سابق کپتان اور ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گانگولی کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کرتے ہوئے ہفتے کو کہا کہ دادا آپ جلد صحت مند ہوجاؤ۔ 48 سالہ گانگولی کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد کولکاتا کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ گانگولی کی طبیعت خراب ہونے کے بعد وراٹ، بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بی سی سی آئی کرکٹ برادری نے ان کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کی ہے۔

وراٹ نے گانگولی کی صحت کی دعا کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ’’آپ کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ آپ جلد اچھے ہوجاؤ۔‘‘ آئی سی سی نے بھی سورو گانگولی کی خراب طبیعت کی خبر پھیلنے کے بعد ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ’’سابق ہندوستانی کپتان اور بی سی سی آئی کے موجودہ صدر گانگولی کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ ان کی حالت فی الحال مستحکم ہے اور ہم ان کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کرتے ہیں۔‘‘


سورو گانگولی کی صحت یابی کے لیے کرکٹ سے جڑی کئی اہم ہستیوں نے دعاء کی ہے جن میں بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ کا بھی نام شامل ہے۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ’’گانگولی کے جلد ٹھیک ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ میں نے ان کے کنبے کے ساتھ بات کی ہے۔ دادا کی حالت مستحکم ہے اور ان پر علاج کا اثر ہو رہا ہے۔‘‘ علاوہ ازیں ہندوستانی ٹیم کے سابق سلامی بلے باز ویریندر سہواگ نے اپنے دلچسپ انداز میں ٹوئٹ کیا ہے کہ ’’دادا جلدی سے ٹھیک ہونے کا۔ آپ کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کرتا ہوں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔