وراٹ کوہلی نے سچن تیندولکر کا ریکارڈ توڑا، ڈان بریڈمین کے ریکارڈ کی برابری کی

کوہلی نے پورٹ آف اسپین میں جاری میچ میں 121 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز کے دم پر ٹیم انڈیا نے 400 رنز کا ہندسہ عبور کیا اور ویسٹ انڈیز پر اپنی گرفت مضبوط کی۔

<div class="paragraphs"><p>وراٹ کوہلی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

وراٹ کوہلی، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

پورٹ آف اسپین: ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کا دوسرا دن وراٹ کوہلی کے ریکارڈز کے نام رہا۔ کوہلی نے ٹیسٹ سنچریوں کے آل ٹائم عظیم بلے باز سر ڈونلڈ بریڈمین کے ریکارڈ کی برابری کی۔ وہ اپنے 500ویں بین الاقوامی میچ میں سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے اور 76 بین الاقوامی سنچریاں بنانے والے تیز ترین کھلاڑی بھی بن گئے۔ انہوں نے سچن تیندولکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔ کوہلی نے پورٹ آف اسپین میں جاری میچ میں 121 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز کے دم پر ٹیم انڈیا نے 400 رنز کا ہندسہ عبور کیا اور ویسٹ انڈیز پر اپنی گرفت مضبوط کی۔

کوہلی اپنے کیریئر کے 500ویں میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے 121 رنز کی اننگز کھیلی۔ یہی نہیں بلکہ کوہلی اپنے 500ویں میچ میں سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ ان سے پہلے کوئی کھلاڑی اپنے 500ویں میچ میں نصف سنچری بھی نہیں بنا سکا۔ کوہلی کے بعد کمار سنگاکارا نے 500ویں میچ میں 48 رنز بنائے۔ سری لنکا کے بلے باز نے یہ اننگز مارچ 2013 میں بنگلہ دیش کے خلاف ایک ون ڈے میں کھیلی تھی۔


کوہلی 500 بین الاقوامی میچوں میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے۔ انہوں نے لیجنڈری سچن تیندولکرکا ریکارڈ توڑ دیا۔ کوہلی نے 76 سنچریاں بنائیں جبکہ سچن نے 500 میچوں تک 75 سنچریاں اسکور کیں۔ بین الاقوامی کرکٹ میں وراٹ سے زیادہ سنچریاں صرف سچن (100 سنچریاں) نے بنائی ہیں۔ اس کے لیے انہوں نے 664 بین الاقوامی میچ کھیلے۔

وراٹ کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سنچری بنانے کے معاملے میں بھی ایک ریکارڈ بنایا۔ وراٹ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی 12ویں سنچری بنائی اور جنوبی افریقہ کے عظیم آل راؤنڈر جیک کیلس کی برابری کی۔ بین الاقوامی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ سنیل گواسکر کے پاس ہے۔ گواسکر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 13 سنچریاں اسکور کی ہیں۔


کوہلی نے ٹیسٹ سنچریوں کے معاملے میں آسٹریلیا کےعظیم بلے باز ڈان بریڈمین کی برابری کر لی ہے۔ انہوں نے اپنی 29ویں سنچری بنائی۔ بریڈمین نے 52 ٹیسٹ میں 29 سنچریاں بنائیں۔ سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریوں کے معاملے میں وراٹ 16ویں نمبر اور ہندوستانی بلے بازوں میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ ہندوستانی کھلاڑیوں میں وراٹ سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں صرف سچن (51 سنچریاں)، راہل ڈریوڈ (36 سنچریاں) اور سنیل گواسکر (34 سنچریاں) نے بنائی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔