بی سی سی آئی کے نئے معاہدے میں جڈیجہ کو ملی ترقی، کئی کھلاڑیوں کا ہوا ڈیموشن

بی سی سی آئی کنٹریکٹ لسٹ میں چار گروپس ہیں، جن میں '+A' کھلاڑی 7 کروڑ روپے، 'A'  کھلاڑی 5 کروڑ، 'B'  کھلاڑی 3 کروڑ اور 'C' کھلاڑی کو 1 کروڑ روپے ملیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ہندوستان کے اسٹار آل راؤنڈر رویندر جڈیجا کو ہفتہ کو23-2022 سیزن کے لئے مردوں کی ٹیم کے لئے بی سی سی آئی کے سالانہ پلیئر کنٹریکٹ میں A+ گریڈ میں ترقی دی گئی ہے۔ جڈیجہ کے علاوہ، دیگر آل راؤنڈرز اکشر پٹیل اور ہاردک پانڈیا کو بالترتیب بی اور سی سے گریڈ اے میں ترقی دی گئی، جبکہ کے ایل راہل کو گریڈ اے سے بی میں گرا دیا گیا ہے۔

بی سی سی آئی کے نئے معاہدے کے مطابق شبمن گل اور سوریہ کمار یادو گریڈ سی سے گریڈ بی میں چلے گئے ہیں، وہیں تیز گیند باز شاردول ٹھاکر کو گریڈ بی سے سی میں ڈراپ کر دیا گیا، جبکہ کلدیپ یادو، ایشان کشن، دیپک ہڈا، کلدیپ یادو، واشنگٹن سندر، سنجو سیمسن، ارشدیپ سنگھ اور کے ایس بھرت گریڈ سی میں نئے معاہدہ شدہ کھلاڑی ہیں۔


تجربہ کار اجنکیا رہانے اور ایشانت شرما، جو پہلے گریڈ بی میں تھے، کو کنٹریکٹ نہیں دیا گیا ہے، جب کہ بھونیشور کمار، میانک اگروال، ہنوما وہاری، ریدھیمان ساہا اور دیپک چاہر کو فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی کے کنٹریکٹ کی فہرست میں چار گروپ ہیں، جن میں 'A+' کھلاڑی 7 کروڑ روپے، 'A' کھلاڑی 5 کروڑ، 'B' کھلاڑی 3 کروڑ اور 'C' کھلاڑی کے لئے 1 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

مردوں کے لیے بی سی سی آئی کے نئے معاہدوں کی فہرست

گریڈ A+ کیٹیگری: روہت شرما، ویراٹ کوہلی، جسپریت بمراہ اور رویندر جڈیجہ

گریڈ اے کیٹیگری: ہاردک پانڈیا، آر اشون، محمد شامی، رشبھ پنت، اکشر پٹیل

گریڈ بی کیٹیگری: چیتشور پجارا، کے ایل راہل، شریاس آئیر، محمد سراج، سوریہ کمار یادو، شبمن گل

گریڈ سی کیٹیگری: امیش یادو، شیکھر دھون، شاردول ٹھاکر، ایشان کشن، دیپک ہڈا، یوجیندر چہل، کلدیپ یادو، واشنگٹن سندر، سنجو سیمسن، ارشدیپ سنگھ، کے ایس بھرت۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔