چھوٹے فارمیٹ میں اشون کی واپسی کا کوئی امکان نہیں: وراٹ

وراٹ کا کہنا ہے کہ سندر ہندوستانی ٹیم کے لئے اچھا کر رہے ہیں اور ایک ہی طرح کے دو کھلاڑی ٹیم میں نہیں رکھے جاسکتے۔ اگر واشی کی کارکردگی بہت خراب ہوتی ہے تو تبھی ایش کے بارے میں سوچ جاسکتا ہے۔

وراٹ کوہلی، تصویر آئی اے این ایس
وراٹ کوہلی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

احمد آباد: آف اسپنر روی چندرن اشون نے انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز میں 32 وکٹ لیکر بھلے ہی زبردست مظاہرہ کیا ہو لیکن وہ چھوٹے فارمیٹ کی کرکٹ میں فی الحال واپسی نہیں کر پائیں گے۔ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی سے انگلینڈ کے خلاف جمعہ کو یہاں ہونے والے پہلے ٹی۔ 20 مقابلے سے قبل ورچوول پریس کانفرنس میں جب اشون کی چھوٹے فارمیٹ میں واپسی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’’واشنگٹن سندر ہمارے لئے اچھا کر رہے ہیں اور ہم ایک ٹیم میں ایک ہی انداز کے دو کھلاڑی کو نہیں رکھ سکتے‘‘۔

واضح رہے کہ سندر پارٹ ٹائم آف اسپنر ہیں اور بلے بازی میں اچھے ہاتھ دکھاتے ہیں۔ اشون چھوٹے فارمیٹ میں آخری بار جولائی 2017 میں کھیلے تھے۔ اس کے بعد سے ٹیم نے کلائی کے اسپنر یجویندر چہل اور کلدیپ یادو پر بھروسہ کیا۔ اشون اگرچہ آئی پی ایل میں مسلسل کھیل رہے ہیں اور آئی پی ایل 2012 میں وہ کنگس الیون ٹیم کے کپتان بھی تھے۔ جبکہ گزشتہ سیشن میں وہ دلی کیپیٹل ٹیم کی طرف سے کھیلے تھے۔


دراصل ہندوستانی ٹیم منیجمنٹ چھوٹے فارمیٹ خاص طور پر ٹی۔ 20 میں ایسے کھلاڑیوں پر بھروسہ کر رہا ہے جو بلے بازی میں اچھے ہاتھ دکھاتے ہیں اور پارٹ ٹائم اسپن گیند بازی بھی کرسکتے ہیں۔ وراٹ کا کہنا ہے کہ سندر ہندوستانی ٹیم کے لئے اچھا کر رہے ہیں اور ایک ہی طرح کے دو کھلاڑی ٹیم میں نہیں رکھے جاسکتے۔ اگر واشی کی کارکردگی بہت خراب ہوتی ہے تو تبھی ایش کے بارے میں سوچ جاسکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔