انگلینڈ کے خلاف ٹی-20 سیریز میں کئی سوالوں کا جواب تلاش کرے گی ٹیم انڈیا

ٹی-20 کرکٹ عالمی کپ سے پہلے انگلینڈ کے خلاف ٹی-20 سیریز ہندوستانی ٹیم کے لیے انتہائی اہم ہے، اور ایک مضبوط ٹیم تیار کرنے کے لیے یہ سیریز کارآمد ثابت ہوگا۔

وراٹ کوہلی، تصویر یو این آئی
وراٹ کوہلی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

احمد آباد: ہندوستانی کرکٹ ٹیم رواں برس اکتوبر-نومبر میں ہونے والے ٹی-20 ورلڈ کپ کے لئے پوری طرح تیار ہے اور انگلینڈ کے خلاف جمعہ کو یہاں نریندر مودی اسٹیڈیم میں شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی-20 سیریز میں ٹیم کئی سوالوں کے جوابات تلاش کرے گی۔ گویا کہ ٹیم میں جو بھی خامیاں رہ گئی ہیں، اسے دور کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔ ہندوستان نے انگلینڈ سے چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز 3-1 سے جیت لی ہے اور وہ اس فتح کو چھوٹے فارمیٹ میں بھی برقرار رکھنے کے ارادے سے اترے گی۔ ہندوستان کے اوپنر اور نائب کپتان روہت شرما نے تسلیم کرتے ہیں کہ یہ سیریز ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے کوئی ریہرسل نہیں ہے جبکہ بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور کی نظر میں یہ سیریز ورلڈ کپ کے لئے صحیح توازن تلاش کرنے کا ایک اچھا موقع ہے۔

ٹیم انڈیا کو اس سلسلے میں بہت سے سوالات کے جوابات تلاش کرنا ہوں گے تاکہ صحیح امتزاج تلاش کیا جا سکے۔ پہلا بڑا سوال اوپننگ سے متعلق ہے جس میں روہت شرما کے ساتھ ان کا شراکت دار کون ہوگا، ٹیم مینجمنٹ کو اس سوال پر بہت زیادہ غوروفکر کرنا ہوگا۔ روہت کی بائیں ہاتھ کے بلے باز شیکھر دھون کے ساتھ ایک انتہائی کامیاب جوڑی رہا ہے، لیکن گزشتہ کم عرصے میں شیکھر کی فارم ان کے ساتھ نہیں رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔