ڈبلیو ٹی سی فائنل بیسٹ آف تھری کی بنیاد پر ہونا چاہیئے تھا: سچن تیندولکر

سچن تیندولکر کہا کہ آئی سی سی کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کے فارمیٹ پر کام کرنا چاہیے، تاکہ فائنل ایک میچ کا نہیں بلکہ سیریز کی طرح کھیلا جائے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: کرکٹ کے لیجنڈ سچن تیندولکر نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کے فارمیٹ کے بارے میں کہا ہے کہ یہ سیریز بیسٹ آف تھری یا ایک سیریز کے طور پر ہونی چاہیے تھی، سچن تیندولکر نے کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ آئی سی سی کے سامنے کچھ چیلینج ضرور رہے ہوں گے۔ لیکن آگے ضرور اس میں تبدیلی ہوگی، نیوز 18 انڈیا کو ایک خصوصی انٹرویو میں سچن تیندولکر نے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے بارے میں کہا، "آئی سی سی کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کے فارمیٹ پر کام کرنا چاہیے، تاکہ فائنل ایک میچ کا نہیں بلکہ سیریز کی طرح کھیلا جائے۔

سچن تیندولکر نے کہا کہ جب آپ 50 اوورز کا ورلڈ کپ یا ٹی 20 چیمپیئن شپ کھیلتے ہیں تو، آپ کسی بھی ٹیم کے خلاف ایک بار کھیلتے ہیں۔ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کس پول میں ہیں۔ یہ ڈبلیو ٹی سی فائنلز سیریز ہونی چاہیے۔ ایسے میں بیسٹ آف تھری میچ صحیح ہوتے۔ یہ طے کیا جاسکتا ہے کہ آپ ان میچوں کو کیسے کھیلتے ہیں۔ ایک گھر میں، ایک بیرون ملک یا جو بھی فیصلہ کیا جاتا، میرے خیال میں آئی سی سی کے سامنے بھی بہت سے چیلینجز رہے ہوں گے۔ وقت کے ساتھ، وہ یقینی طور پر اس کے لئے ایک حل تلاش کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔