ویمن کرکٹ ورلڈ کپ 4 مارچ سے شروع ہوگا

آسٹریلیا نے اب تک سب سے زیادہ ورلڈ کپ جیتے ہیں۔ سال 2013 میں اس نے اپنا ساتواں ورلڈ کپ جیتا تھا اور 2017 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے فائنل میں ہندوستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ٹورنگا: خواتین کرکٹ ورلڈ کپ 4 مارچ 2022 سے شروع ہونے جا رہا ہے، جہاں پہلے میچ میں نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ مقابلہ پہلے 2021 میں ہونا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے اسے ایک سال کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ آئی سی سی نے 15 دسمبر 2020 کو اعلان کیا تھا کہ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 04 مارچ سے 03 اپریل تک کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ کا فائنل کرائسٹ چرچ میں ہوگا لیکن اس سے پہلے آٹھ ٹیموں کو 30 میچوں کا سامنا کرنا ہو گا۔ آخری بار جب ویمنز ورلڈ کپ نیوزی لینڈ میں منعقد ہوا تو ایملی ڈرم کی قیادت میں نیوزی لینڈ نے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ آسٹریلیا نے اب تک سب سے زیادہ ورلڈ کپ جیتے ہیں۔ سال 2013 میں اس نے اپنا ساتواں ورلڈ کپ جیتا تھا اور 2017 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے فائنل میں ہندوستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔


ٹورنامنٹ کے ابتدائی مراحل میں اسٹیڈیم میں صرف 10 فیصد گنجائش کی اجازت ہوگی۔ جیسے جیسے ٹورنامنٹ آگے بڑھتا جائے گا شائقین کی حد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ دوسری بار ہو گا جب خواتین کے ون ڈے ورلڈ کپ میں فیصلے کا جائزہ لینے کا نظام (ڈی آر ایس) استعمال کیا جائے گا۔ ہر ٹیم کو فی اننگز دو ناکام ریویو ملیں گے۔ 2017 کے ایڈیشن کے دوران ڈ ی آر ایس کچھ ہی میچوں کے لیے دستیاب تھا اور ہر ٹیم کو صرف ایک ناکام جائزہ لینے کی اجازت تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */