ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے لیے انعامی رقم کا اعلان، ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان جون میں ہوگا فائنل مقابلہ

آئی سی سی نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ مجموعی طور پر 313942700 روپے 9 ٹیموں کے درمیان تقسیم کیے جائیں گے، چمپئن ٹیم کو 13.2 کروڑ روپے ملیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

آئی سی سی کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل مقابلہ کھیلا جانا ہے اس لیے ان دونوں ٹیموں کو باقی ٹیموں کے مقابلے زیادہ انعامی رقم ملے گی۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ 2023 کی چمپئن ٹیم کو بطور انعام 13.2 کروڑ روپے ملیں گے اور رَنر اَپ ٹیم کو 6.5 کروڑ روپے ملیں گے۔

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان 7 سے 11 جون کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل میچ کھیلا جانا ہے۔ اس کا اعلان بہت پہلے ہی ہو چکا ہے، لیکن اس چمپئن شپ کے لیے ابھی تک انعامی رقم کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ جمعہ کے روز آئی سی سی نے اس انعامی رقم سے پردہ اٹھاتے ہوئے اعلان کیا کہ مجموعی طور پر 313942700 روپے 9 ٹیموں کے درمیان تقسیم کیے جائیں گے۔


قابل ذکر ہے کہ گزشتہ مرتبہ بھی آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کے لیے انعامی رقم یہی تھی۔ یعنی دوسرے ایڈیشن میں انعامی رقم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ پہلے ایڈیشن میں نیوزی لینڈ نے جب ہندوستان کو 8 وکٹ سے شکست دے کر ٹیسٹ چمپئن کا خطاب جیتا تھا تو اسے 13.2 کروڑ روپے ہی ملے تھے۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ اس مرتبہ ہندوستان یہ رقم حاصل کرنے میں کامیاب ہو پائے گا یا پھر پچھلی مرتبہ کی طرح 6.5 کروڑ ہی ہاتھ لگیں گے۔ بہرحال، ان دونوں ٹیموں کے علاوہ باقی ٹیموں کو کتنی رقم ملے گی، اس کا فیصلہ ہو چکا ہے۔

دی گئی جانکاری کے مطابق جنوبی افریقہ اس چمپئن شپ میں تیسرے مقام پر ہے اور اسے 3.72 کروڑ روپے ملیں گے اور چوتھے مقام پر رہنے والی انگلینڈ ٹیم کو 2.89 کروڑ روپے کی رقم حاصل ہوگی۔ اسی طرح پانچویں مقام پر رہنے والی سری لنکا ٹیم کو 1.65 کروڑ روپے اور باقی چار ٹیموں (6- نیوزی لینڈ، 7- پاکستان، 8- ویسٹ انڈیز، 9- بنگلہ دیش) کو تقریباً 82-82 لاکھ روپے ملیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔