’چمپئنز ٹرافی 2025‘ کا مکمل شیڈول آیا سامنے، لیگ راؤنڈ میں ہندوستان کا میچ 20 فروری، 23 فروری اور 2 مارچ کو

ٹورنامنٹ کا پہلا مقابلہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کھیلا جائے گا، جبکہ لیگ راؤنڈ کا آخری مقابلہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 2 مارچ کو کھیلیں گی، فائنل مقابلہ 9 مارچ کو ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>چمپئنز ٹرافی، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/TheRealPCB">@TheRealPCB</a></p></div>

چمپئنز ٹرافی، تصویر@TheRealPCB

user

قومی آواز بیورو

’چمپئنز ٹرافی 2025‘ شروع ہونے میں اب 2 ماہ بھی باقی نہیں رہے، اس لیے سبھی کو ٹورنامنٹ کے مکمل شیڈول کا انتظار تھا۔ اب یہ انتظار ختم ہو گیا ہے، کیونکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جیسا کہ پہلے ہی میڈیا رپورٹس میں سامنے آ چکا تھا، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان لیگ راؤنڈ کا میچ 23 فروری (اتوار) کو دبئی (یو اے ای) میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستان لیگ راؤنڈ کا اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف 20 فروری کو کھیلے گا۔ لیگ راؤنڈ کا تیسرا اور آخری میچ ہندوستان نیوزی لینڈ کے خلاف 2 مارچ کو کھیلے گا، جو کہ اس ٹورنامنٹ کا آخری لیگ میچ بھی ہوگا۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا پہلا مقابلہ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کھیلا جائے گا۔ چونکہ ہندوستان نے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ وہ پاکستان کا دورہ نہیں کرے گا، اس لیے ہندوستانی ٹیم کے سبھی میچ دبئی میں کھیلے جائیں گے۔ یعنی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 23 فروری کو کھیلا جانے والا مقابلہ بھی دبئی میں ہوگا۔ علاوہ ازیں پہلا سیمی فائنل میچ دبئی میں کھیلا جائے گا جس میں ہندوستانی ٹیم کے پہنچنے کے امکانات روشن ہیں۔ اگر ہندوستانی ٹیم فائنل میں پہنچتی ہے تو وہ بھی دبئی میں ہی ہوگا، ورنہ دوسری صورت میں فائنل مقابلہ لاہور میں کھیلا جائے گا۔


آئی سی سی کے ذریعہ جاری مکمل شیڈول اس طرح ہے:

  • 19 فروری (بدھ): پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ (کراچی)

  • 20 فروری (جمعرات): ہندوستان بمقابلہ بنگلہ دیش (دبئی)

  • 21 فروری (جمعہ): افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ (کراچی)

  • 22 فروری (ہفتہ): آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ (لاہور)

  • 23 فروری (اتوار): پاکستان بمقابلہ ہندوستان (دبئی)

  • 24 فروری (پیر): بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ (راولپنڈی)

  • 25 فروری (منگل): آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ (راولپنڈی)

  • 26 فروری (بدھ): افغانستان بمقابلہ انگلینڈ (لاہور)

  • 27 فروری (جمعرات): پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش (راولپنڈی)

  • 28 فروری (جمعہ): افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا (لاہور)

  • یکم مارچ (ہفتہ): جنوبی افریقہ بمقابلہ انگلینڈ (کراچی)

  • 2 مارچ (اتوار): نیوزی لینڈ بمقابلہ ہندوستان (دبئی)

  • 4 مارچ (منگل): سیمی فائنل 1 (دبئی)

  • 5 مارچ (بدھ): سیمی فائنل 2 (لاہور)

  • 9 مارچ (اتوار): فائنل (لاہور/دبئی)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔