طالبان کے دور میں پہلی افغان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش پہنچی

اگست کے وسط میں طالبان کی جانب سے اپنے ملک کے بیشتر علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لینے کے بعد سے افغانستان کی انڈر-19 ٹیم کسی بھی طور پر بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے والی پہلی ٹیم ہے

افغان انڈر 19 ٹیم / ٹوئٹر
افغان انڈر 19 ٹیم / ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

ڈھاکہ: افغانستان میں طالبان کے اقتدار پر قابض ہونے کے بعد پہلی مرتبہ افغانستان کی انڈر-19 ٹیم ملک کے باہر سیریز کھیلنے جا رہی ہے۔ ایک عہدیدار نے ہفتہ کے روز بتایا کہ ایک چھوٹی سی سیریز کھیلنے کے لئے افغان کرکٹ ٹیم کے ارکان بنگلہ دیش پہنچ رہے ہیں۔ طالبان کے قبضہ کے بعد بیرون ملک میں کھیلنے والی یہ پہلی افغان کرکٹ ٹیم ہے۔

افغانستان کی انڈر 19 ٹیم بنگلہ دیش کی ٹیم کے خلاف سلہٹ انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں 10 سے 25 ستمبر کے درمیان پانچ ون ڈے اور ایک چار روزہ میچ کھیلے گی۔


بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ترجمان ربید امام نے کہا، ’’8 کھلاڑیوں کا پہلا گروپ آج ڈھاکہ پہنچ گیا۔ بقیہ کھلاڑی دو دیگر گروپوں میں بنگلہ دیش پہنچیں گے۔‘‘ ربید امام نے کہا کہ افغان کھلاڑی ڈھاکہ پہنچنے کے فوراً بعد شمال مشرقی شہر سلہٹ کے لئے روانہ ہو گئے۔

بی سی بی کی طرف سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں افغان کھلاڑی ڈھاکہ کے حضرت شاہ جلال بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لال ٹی شرٹ میں نظر آ رہے ہیں۔ فروری 2020 میں عالمی کپ جیتنے کے بعد سے یہ سیریز بنگلہ دیش کے انڈر - 19 کھلاڑیوں کی پہلی سیریز ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */