ٹاٹا نے ’آئی پی ایل‘ سے چینی کمپنی ’ویوو‘ کی کر دی چھٹی

ٹاٹا گروپ کو آئی پی ایل کا نیا اسپانسر بنائے جانے کا فیصلہ 11 جنوری کو گورننگ کونسل کی میٹنگ میں لیا گیا، آئندہ دو سال کے لیے ’ٹاٹا‘ ہی آئی پی ایل کا ٹائٹل اسپانسر ہوگا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ٹاٹا گروپ نے ویوو کو ٹائٹ اسپانسر کی شکل میں رپلیس کر دیا ہے۔ آئی پی ایل گورننگ کونسل کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ٹاٹا گروپ کو آئی پی ایل کا نیا اسپانسر بنائے جانے سے متعلق فیصلہ 11 جنوری کو گورننگ کونسل کی میٹنگ میں لیا گیا۔

آئی پی ایل گورننگ کونسل کے چیئرمین برجیش پٹیل نے بتایا کہ ویوو نے اپنے ہاتھ اسپانسرشپ سے کھینچ لیے ہیں اور اب اس کی جگہ ٹاٹا ہمارا نیا ٹائٹل اسپانسر ہوگا۔ آئی پی ایل کے ساتھ ویوو کا معاہدہ ابھی ختم نہیں ہوا تھا۔ اس کے معاہدہ کے ختم ہونے میں ابھی دو سال مزید بچے تھے۔ لیکن اس سے پہلے ہی اس نے ہندوستانی ٹی-20 لیگ سے اپنے ہاتھ کھینچ لیے۔ اب آئندہ دو سال ٹاٹا ہی آئی پی ایل کا ٹائٹل اسپانسر ہوگا۔ مطلب یہ کہ آئی پی ایل تو ہوگا، لیکن وہ ویوو آئی پی ایل نہ ہو کر ’ٹاٹا آئی پی ایل‘ کے نام سے جانا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔