کرکٹ کا جنون جلد پہنچے گا ساتویں آسمان پر، ہند-پاک ٹی-20 سیریز کی ہو رہی تیاری

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ آئی سی سی کی آئندہ میٹنگ میں ہندوستان، پاکستان، انگلینڈ اور آسٹریلیا کو شامل کرتے ہوئے ایک سالانہ چار ملکی سیریز کی تجویز رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

رمیز راجہ، تصویر آئی ے این ایس
رمیز راجہ، تصویر آئی ے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ایکسپریس ٹریبیون کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین رمیز راجہ آئی سی سی کی آئندہ میٹنگ میں ہندوستان، پاکستان، انگلینڈ اور آسٹریلیا کو شامل کرتے ہوئے ایک سالانہ چار ملکوں کی سیریز کی تجویز پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔ کوڈ اسپورٹس آسٹریلیا کے مطابق چار ممالک کی سیریز کی تجویز پاکستان کے سابق کپتان کے ذریعہ ٹی-20 کے فارمیٹ میں کیا جائے گا۔

پاکستان اور ہندوستان کی کرکٹ ٹیمیں بگڑتے سیاسی حالات کے سبب دو فریقی کرکٹ کھیلنے سے عرصہ دراز سے محروم ہیں۔ انھوں نے آخر بار ہندوستان میں 13-2012 میں سیریز کھیلی تھی۔ نجم سیٹھی کی حکومت کے دوران دونوں کرکٹ بورڈ نے 23-2015 چکر میں چھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کیا تھا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔


پاکستان اور ہندوستان 2013 سے صرف بین الاقوامی کرکٹ کونسل اور ایشیائی کرکٹ کونسل ٹورنامنٹ میں کھیل رہے ہیں۔ دوسری طرف رمیز راجہ نے بتایا کہ آسٹریلیائی دورے سے پہلے پاکستان میں بہت بڑی سیریز ہونے کا امکان ہے اور وہ پاکستان میں پیدا آسٹریلیائی بلے باز عثمان خواجہ کے حالیہ تبصروں سے خوش ہیں کیونکہ وہ نجی طور پر ٹیم کے ساتھیوں سے پاکستان کا دورہ کرنے کی گزارش کرتے ہیں۔

آسٹریلیا مارچ کے شروع میں تین ٹیسٹ، تین یک روزہ اور ایک ٹی-20 میچ کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے والا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) آگے کے دورے کے لیے پرعزم ہے۔ 1998 کے بعد سے آسٹریلیائی ٹیم پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔