ٹی-20 عالمی کپ: انضمام الحق نے بھی ہندوستان کو بتایا زیادہ مضبوط دعویدار

انضمام نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ ہر ٹورنامنٹ میں کوئی ٹیم مضبوط دعویدار ہوتی ہے، اور مجھے لگتا ہے کہ اس عالمی کپ میں ہندوستان کے جیتنے کی امیدیں زیادہ ہیں، کیونکہ وہ ان حالات کو بہتر سمجھتے ہیں۔

پاکستان کے سابق کرکٹر انضمام الحق
پاکستان کے سابق کرکٹر انضمام الحق
user

قومی آوازبیورو

پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق نے عمان اور یو اے ای میں چل رہے ٹی-20 عالمی کپ میں ہندوستان کو مضبوط دعویدار قرار دیا ہے۔ انضمام کو لگتا ہے کہ وراٹ کوہلی کی قیادت والی ٹیم یو اے ای کے حالات میں شاندار کارکردگی پیش کرے گی، کیونکہ ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑی ان حالات کو بہتر انداز میں سمجھتے ہیں۔

انضمام الحق نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ ہر ٹورنامنٹ میں کوئی ٹیم مضبوط دعویدار ہوتی ہے، اور مجھے لگتا ہے کہ اس عالمی کپ میں ہندوستان کے جیتنے کی امید زیادہ ہے، کیونکہ وہ ان حالات کو اچھے سے جانتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کے بلے بازوں سے زیادہ گیند بازوں کے پاس تجربہ ہے۔ ابھی کھیلے گئے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں ہر گیندباز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔


انضمام نے آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کے وارم اَپ میچ میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بھی خوب تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان نے بڑی آسانی سے آسٹریلیا کے خلاف میچ جیت لیا۔ ہندوستان کی ٹیم برصغیر کی پچوں پر شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگر اس میچ کو ہی دیکھیں تو انھیں وراٹ کوہلی کی ضرورت بھی نہیں پڑی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔