طوفانی بلے باز کرس گیل جمائیکا کے گھریلو میدان پر الوداعی میچ کھیلنے کے لیے تیار!

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے سی ای او جانی گریو نے کرس گیل کے تعلق سے کہا کہ ’’ہم نے بھی یہ محسوس کیا کہ انہیں اپنے گھر سے ہی بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہنا چاہیے۔‘‘

کرس گیل، تصویر آئی اے این ایس
کرس گیل، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جمائیکا: اگلے سال 8 جنوری سے 16 جنوری تک ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ کی میزبانی کرے گا۔ اس سیریز میں تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ کرس گیل کا الوداعی میچ ہوگا کیونکہ گیل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وقت اپنے ہوم گراؤنڈ جمیکا سے کرکٹ کو الوداع کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

تاہم، گیل اس عرصے کے دوران ون ڈے سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔ یہ سیریز ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوگی جس کے پوائنٹس کی بنیاد پر 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ٹیموں کا فیصلہ کیا جائے گا۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کے سی ای او جانی گریو نے کہا، ’’ہم نے بھی یہ محسوس کیا کہ انہیں اپنے گھر سے ہی بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہنا چاہیے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’آئیرلینڈ کے خلاف سیریز سے ہمیں یہ موقع ملے گا۔ کرس گیل جیسے بہترین کلاڑی کے لئے ایسا کرنا بہت ضروری اور مناسب ہے کہ وہ اپنے گھریلو حامیوں کے سامنے انہیں شکریہ ادا کرتے ہوئے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیں۔‘‘


اس سے پہلے آئیرلینڈ نے 2020 میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کیا تھا۔ تب ٹی 20 سیریز 1-1 سے ڈرا ہوئی تھی، جبکہ ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز 0-3 سے جیتا تھا۔ جمیکا کے ہی سبائنا پارک گراؤنڈ میں آئرلینڈ نے 2007 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف تاریخی جیت حاصل کی تھی۔

کرکٹ آئرلینڈ کے ڈائریکٹر ریچرڈ ہولڈسورتھ نے کہا،’’ہم ویسٹ انڈیز میں واپس لوٹ کر بہت خوش ہوں گے۔ یہاں سے ہماری کئی اہم یادیں وابستہ ہیں۔ یہ سیریز ہمارے اگلے ون ڈے ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کے پیش نظر کافی اہم ہے۔ ہم اگلے سال کے آغاز میں بہترین کرکٹ کی امید کر رہے ہیں۔‘‘


ویسٹ انڈیز بنام آئیرلینڈ سیریز کا شیڈیول

8 جنوری- ون ڈے

11 جنوری - دوسرا ون ڈے

14 جنوری - تیسرا ون ڈے

16 جنوری - واحد ٹی 20 بین الاقوامی (دن /رات)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔