جنوبی افریقہ نے ہندوستان کو تین وکٹوں سے شکست دی
جنوبی افریقہ نے ہندوستان کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس زبردست مقابلہ میں جنوبی افریقہ کی ناڈین ڈی کلرک کی 84 رنز کی اننگز نے ٹیم انڈیا سے جیت چھین لی۔
جنوبی افریقہ نے ہندوستان کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس زبردست میچ میں ناڈین ڈی کلرک کی 84 رنز کی اننگز نے ٹیم انڈیا سے جیت چھین لی۔ ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 251 رنز بنائے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 7 گیندیں باقی رہ کر تین وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ آل راؤنڈر نادین ڈی کلرک نے اکیلے ہی ہندوستانی گیند بازوں کو پچھاڑ دیا۔ عالمی کپ 2025 میں ہندوستان کی یہ پہلی شکست ہے۔
وشاکھاپٹنم میں کھیلے گئے اس میچ میں ہندوستانی بیٹنگ فلاپ رہی۔ ٹیم انڈیا نے صرف 102 رنز پر 6 وکٹ گنوا دیے۔ وہاں سے ریچا گھوش نے 94 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کے اسکور کو 250 سے آگے لے جانے میں سب سے بڑا کردار ادا کیا۔اسنیحا رانا نے بھی 33 رنز بنائے۔
252 کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی آدھی ٹیم 51 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔کپتان لارا الورٹ نے ایک اینڈ کو کافی دیر تک تھامے رکھا، انہوں نے 70 رنز بنائے۔ ایسا لگ رہا تھا کہ ٹیم انڈیا آسان جیت درج کر لے گی۔ جب الورٹ کی وکٹ گری تو جنوبی افریقہ کا سکور 142/6 تھا۔ یہاں بھی ٹیم انڈیا کے لیے جیت آسان لگ رہی تھی۔
دریں اثنا، نادین ڈی کلرک اور کلوئی ٹرائن نے 59 رنز کی شراکت داری کرکے جنوبی افریقہ کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔ جبٹرائن 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تب بھی جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 41 رنز درکار تھے۔ تاہم ڈی کلرک مضبوطی سے کریز پر ڈٹی رہیں۔ نادین ڈی کلرک نے اکیلے ہی ٹیم انڈیا کو زیر کیا۔ انہوں نے 54 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 84 رنز بنائے۔ ہندوستانی ٹیم نے اس سے قبل سری لنکا اور پاکستان کو شکست دی تھی لیکن اب جنوبی افریقہ 2025 کے ورلڈ کپ میں اسے شکست دینے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔