جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں دس وکٹوں سے شکست دی، سیریز اپنے نام کی

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دس وکٹوں سے شکست دے دی۔ انہوں نے سیریز بھی  صفر کے مقابلہ دو میچوں سے جیت لی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دس وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ افریقہ نے ٹیسٹ سیریز بھی اپنے نام کر لی ۔ افریقہ کو دوسرے ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں 58 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے بغیر کوئی وکٹ کھوئے حاصل کر لیا۔ پاکستانی ٹیم کو دوسری اننگز میں مشکلات کا سامنا ضرور کرنا پڑا لیکن پوری اننگز 421 رنز تک محدود رہی جس کی وجہ سے وہ جنوبی افریقہ کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی۔

جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 615 رنز کا بڑا اسکور بنایا تھا۔ ریان رکیلٹن نے 259 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ان کے علاوہ کپتان ٹیمبا باوما (106 رنز) اور کائل ویرین (100) نے سنچریاں بنائیں۔ جواب میں پاکستان کی پہلی اننگز صرف 194 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کو فالو آن پر مجبور ہونا پڑا اور دوسری اننگز میں اچھا آغاز ملا۔ دوسری اننگز میں شان مسعود اور بابر اعظم کے درمیان 205 رنز کی بڑی شراکت ہوئی۔ بابر اعظم نے 81 اور شان مسعود نے 145 رنز بنائے۔


سیم ایوب دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز زخمی ہو گئے تھے جس کے باعث وہ دوسرے ٹیسٹ میں بیٹنگ نہیں کر سکے تھے۔ بابر اعظم اور شان مسعود کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ایسا نہیں تھا جو دوسری اننگز میں 50 رنز کا ہندسہ چھو سکے۔ محمد رضوان نے 41 اور سلمان آغا نے 48 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے کر ڈبلو ٹی سی  فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔ یاد رہے کہ افریقہ نے پہلا ٹیسٹ 2 وکٹوں سے جیتا تھا۔ اب افریقہ نے پوائنٹس ٹیبل میں اپنی پوزیشن پہلے سے بھی زیادہ مضبوط کر لی ہے۔ افریقہ اس سال جون میں آسٹریلیا کے خلاف فائنل کھیلے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔