خاتون کرکٹ: آئر لینڈ کے خلاف ونڈے سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان، اسمرتی مندھانا کو بنایا گیا کپتان

دیپتی شرما کو نائب کپتان کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ہرمن پریت کور اور رینوکا سنگھ کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ 3 یک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 10 جنوری سے ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>ہندوستان کی خاتون کرکٹ ٹیم (فائل)، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/BCCIWomen">@BCCIWomen</a></p></div>

ہندوستان کی خاتون کرکٹ ٹیم (فائل)، تصویر@BCCIWomen

user

قومی آواز بیورو

خواتین کرکٹ میں ہندوستانی ٹیم آئر لینڈ سے مقابلہ کرنے والی ہے۔ یہ یک روزہ سیریز 10 جنوری سے شروع ہوگی۔ بی سی سی آئی نے اس سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس ٹیم میں سلامی بلے باز اسمریتی مندھانا کو اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ وہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں ٹیم انڈیا کی کپتان ہوں گی۔ وہیں تجربہ کار کھلاڑی ہرمن پریت کور اور رینوکا سنگھ کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان دونوں کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا، مسلسل کھیلنے سے چوٹ کا خطرہ بنا رہتا ہے اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہندوستان اور آئرلینڈ کی خواتین ٹیم آپس میں 3 ونڈے مقابلے کھیلے گی۔ یہ سبھی میچ راجکوٹ میں ہوں گے۔ جہاں ایک طرف اسمریتی مندھانا کو کپتان کی ذمہ داری سونپی گئی ہے وہیں دیپتی شرما کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پرتیکا راول اور ہرلین دیول کو بھی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ ہرلین کو ان کے بہترین کھیل کی وجہ سے ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سنچری بنائی تھی۔

یک روزہ ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع ملا ہے۔ وکٹ کیپر بلے باز اوما چھیتری، منو منی، پریا مشرا اور تنوجا کنور ہندوستانی ٹیم کا حصہ ہیں۔ وہیں تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز رچا گھوش، جیمیا روڈریگیج اور راگھوی بسٹ بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کافی متوازن نظر آ رہی ہے۔ اس ٹیم نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز کو سیریز میں 0-3 سے شکست دی تھی۔


آئرلینڈ کے خلاف یک روزہ سیریز کے لیے اعلان کی گئی خاتون ٹیم انڈیا:

اسمریتی مندھانا (کپتان)، دیپتی شرما (نائب کپتان)، پرتیکا راول، ہرلین دیول، جیمیا روڈریگیج، اوما چھیتری (وکٹ کیپر)، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، تیجل ہسبنس، راگھوی بسٹ، منو منی، پریا مشرا، تنوجا کنویر، تتاس سادھو، سائما ٹھاکور، سیالی ستگھرے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔