دوسرا ٹیسٹ: بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا کیا فیصلہ

راہل نے ٹاس کے بعد کہا، "ہم بھی پہلے بلے بازی کرتے۔ پچ پر کچھ گھاس ہے جسے آپ دیکھ سکتے ہیں، لیکن عام طور پر یہاں بیٹنگ کرنا اچھا ہوتا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے جمعرات کے روز ہندوستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ شکیب نے ٹاس کے بعد کہا، "ہم پہلے بیٹنگ کریں گے، پہلے دو گھنٹے چیلنجنگ ہوں گے۔ اگر ہم ان سے گزر سکتے ہیں تو ہم اچھا اسکور حاصل کر سکتے ہیں۔ یہاں تیزگیندباز کو کچھ مدد ملتی ہے لیکن عام طور پر یہ وکٹ بلے بازی کے لیے سازگار ہوتی ہے۔" ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، یاسر علی کی جگہ مومن الحق اور عبادت حسین کی جگہ تسکین احمد شامل ہیں۔

ہندوستانی کپتان کے ایل راہل نے بتایا کہ کلدیپ یادیو کی جگہ جے دیو انادکت آئے ہیں جنہوں نے گزشتہ میچ میں آٹھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ راہل نے ٹاس کے بعد کہا، "ہم بھی پہلے بلے بازی کرتے۔ پچ پر کچھ گھاس ہے جسے آپ دیکھ سکتے ہیں، لیکن عام طور پر یہاں بیٹنگ کرنا اچھا ہوتا ہے۔ یہاں کی پچ پر عام طور پر کچھ اچھال ہوتی ہے اور تیز گیند بازوں اور اسپنرز دونوں کو اس کا فائدہ ملتا ہے۔ ہم صرف اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ پہلی اننگز میں اچھی گیندبازی کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم نے ایک تبدیلی کی ہے۔ کلدیپ باہر ہیں اور انادکت آئے ہیں۔ ہمارے لئے انہیں (کلدیپ) کو باہر کرنا مشکل فیصلہ تھا لیکن انادکت کے لئے یہ ایک موقع ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔