ثانیہ-شعیب کے بیٹے ’مرزا ملک‘ کی ولادت، سوشل میڈیا پر مبارک باد کا سیلاب

انعم مرزا کے #BabyMirzaMalik ہیش ٹیگ کے ساتھ بچے کی پیدائش کی خبر شیئر کرتے ہی ثانیہ اور شعیب کو مداحوں، کرکٹ اسٹارز، شوبز ستاروں اور دیگر نامور شخصیات کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے منگل کے روز ایک بیٹے کو جنم دیا۔ زچہ اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔ ثانیہ مرزا نے جب اپنے امید سے ہونے کی خبر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا تو انہوں نے #BabyMirzaMalik ہیش ٹیگ کا استعامل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے گھر میں جگمگایا ’ننہا ستارہ‘، صحت مند بیٹے کا جنم

ثانیہ کی بہن انعم مرزا نے جب ہیش ٹیگ (#BabyMirzaMalik) کا استعمال کرتے ہوئے بچے کی پیدائش کی خبر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ انعم مرزا کی پوسٹ کے شیئر کرنے کی دیر تھی کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو مداحوں، کرکٹ اسٹارز، شوبز ستاروں اور دیگر نامور شخصیات کی جانب سے بیٹے کی ولادت پر مبارک بادی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا اور لوگوں نے سوشل میڈیا پر پیغامات کا سیلاب لا دیا۔

قبل ازیں، شعیب ملک نے بھی اپنے پیغام میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماں اور بچہ خیریت سے ہیں اور ماں حسب معمول پرعزم ہے، نیک تمناؤں اور دعاؤں کے لیے فینز کا شکرگزار ہوں۔

فلم ساز فرح خان نے بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے ثانیہ مرزا کو مبارک باد پیش کی۔ فرح نے ایک اینیمیٹڈ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’بے بی مرز ملک یہاں ہے۔‘‘ اسی تصوری میں ایک اینیمیشن بھی ہے جس پر لکھا ہے میں ’’خالہ بن گئی ہوں۔‘‘

شعیب ملک کے منیجر امین الحق نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ شعیب اور ثانیہ بہت خوش ہیں،منیجر نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ نام اور تصاویر بہت جلد جاری کی جائیں گی۔ آخر میں شعیب نے بھی ہیش ٹیگ میں ’بے بی مرزا ملک‘ کا استعمال کیا۔

اداکارہ ماورہ حسین نے بھی شعیب ملک کو مبارک باد دی۔

فاسٹ بولر سہیل تنویر اور محمد عامر نے دونوں کو بیٹے کی مبارک باد پیش کی اور دعا بھی دی۔

واضح رہے کہ بچے کی ولادت سے قبل ہی شعیب ملک اور  ثانیہ مرزا نے بچے کا خاندانی نام ’مرزا ملک‘ طے کرلیا تھا۔ تاہم ابھی اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئیں کہ شعیب اور ثانیہ کے بچے کی پیدائش کہاں ہوئی ہے اور اس کی شہریت کیا ہوگی۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کئے گئے کچھ اور پیغامات:

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */