سنگا کارا راجستھان رائلس سے کرکٹ ڈائریکٹر کے طور پر ہوئے وابستہ

راجستھان رائلس گروپ کے چیف ایکزیٹیو افسر مائک فورڈم نے کہا کہ کمار سنگا کارا کے پاس ایک کھلاڑی اور کپتان کے طور پر کرکٹ کا شاندار تجربہ ہے اور انہیں کھیل کی باریکیوں کا بخوبی علم ہے۔

کمار سنگا کارا، تصویر آئی اے این ایس
کمار سنگا کارا، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جے پور: آئی پی ایل ٹیم راجستھان رائلس نے سری لنکا کے سابق کپتان اور سرکردہ بلے باز کمار سنگا کارا کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ 14 ویں سیشن کے لئے ٹیم کے ڈئریکٹر آف کرکٹ مقرر کیا ہے۔ راجستھان رائلس کے ساتھ نئی ذمہ داری ملنے کے ساتھ ہی سنگا کارا فوری طور پر عمل کے ساتھ کام کرنا شروع کردیں گے۔

میریل بون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے موجودہ صدر سنگا کارا راجستھان رائلس کے کوچنگ فارمیٹ، نیلامی کےعمل، ٹیم کی حکمت عملی، نئے باصلاحیت کی تلاش اور ان کی ترقی سمیت ناگپور کی رائلس اکیڈمی میں ٹیم کے سبھی سرگرمیاں کی قیادت کریں گے۔


راجستھان رائلس گروپ کے چیف ایکزیٹیو افسر مائک فورڈم نے کہا ’’کمار سنگا کارا کے پاس ایک کھلاڑی اور کپتان کے طور پر کرکٹ کا شاندار تجربہ ہے اور انہیں کھیل کی باریکیوں کا بخوبی علم ہے۔ ان کی ٹم کے ساتھ وابستہ ہونے سے ٹیم کو کافی فائدہ لوگا۔ ان کے ٹیم سے جڑنے کے تعلق سے ہم کافی پرجوش ہیں اور ہمیں پورا یقین ہے کہ سنگا کارا ٹیم کے کھلاڑیوں اور دیگر ارکان کو تحریک دیں گے جس سے کم میدان پر کامیابی حاصل کریں گے‘‘۔

سنگا کارا نے 16 برسوں کے اپنے کرکٹ کیریئر میں سری لنکا کی جانب سے کھیلتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ میں 28 ہزار سے زیادہ رن بنائے ہیں۔ ان کی بلے بازی کا اوسط بھی شاندار رہا ہے۔ سنگا کارا کو ٹی۔ 20 کرکٹ سمیت سبھی فارمیٹ کا اچھا خاصہ تجربہ ہے۔


سرکردہ سری لنکائی کھلاڑی نے نئی ذمہ داری ملنے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’راجستھان رائلس کے ساتھ جڑنا کافی خاص ہے اور اس نئے چیلنج کے تعلق سے کافی پرجوش ہوں‘‘۔ راجستھان رائلس کے نئے کپتان سنجو سیمسن نے بھی کمار سنگا کارا کے ٹیم میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔