آفریدی کی تیز ترین سنچری کے پیچھے سچن تندولکر کا تھا ہاتھ، اظہر محمود کا انکشاف

اظہر محمود نے 'گریٹیسٹ ریویلری' پوڈ کاسٹ کو بتایا کہ آفریدی نے اپنے بیٹ سے نہیں بلکہ سچن تندولکر کے بیٹ سے سب سے تیز سنچری بنائی تھی، جو کہ وقار یونس نے انہیں دیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: پاکستان کے سابق کرکٹر اظہر محمود نے دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ شاہد آفریدی نے 1996 میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں سب سے تیز سنچری سچن تندولکر کے بیٹ سے بنائی تھی۔ انہوں نے 37 گیندوں پر یہ سنچری مکمل کی تھی۔ اظہر محمود نے 'گریٹیسٹ ریویلری' پوڈ کاسٹ کو بتایا کہ آفریدی نے اپنے بیٹ سے نہیں بلکہ سچن تندولکر کے بیٹ سے سب سے تیز سنچری بنائی تھی، جو وقار یونس نے انہیں دیا تھا۔ اصل میں سچن نے یونس کو نیا بلہ بنوانے کے لئے اپنا پرانا بیٹ نمونے کے طور پر دیا تھا۔ آفریدی کا ون ڈے میں سب سے تیز سنچری کا ریکارڈ 18 سال تک برقرار رہا۔ 2014 میں نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر کوری اینڈرسن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 36 گیندوں میں سنچری اسکور کرکے ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

محمود نے بتایا کہ آفریدی کو ڈیبیو میچ میں نمبر 6 پر بیٹنگ کرنے کے لئے رکھا گیا تھا لیکن انہیں موقع نہیں ملا۔ اس کے بعد سری لنکا کی جانب سے سنت جے سوریہ اور رومیش کلوتھرانا کی بیٹنگ دیکھ کر پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ نے آفریدی سے ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ تب وسیم اکرم نے میرا اور آفریدی کا انتخاب کیا اور اس سے کہا کہ وہ نیٹ پر لمبے شاٹس لگانے کی مشق کریں۔ آفریدی نے نیٹ پریکٹس کے دوران اسپنرز پرلمبے چھکے لگائے۔


سابق گیندباز محمود نے پوڈ کاسٹ میں مزید انکشاف کیا کہ جب سری لنکا کے خلاف اگلے میچ میں پاکستان کی پہلی وکٹ 60 کے اسکور پر گری تو ٹیم مینجمنٹ نے آفریدی کو نمبر 3 پر بیٹنگ کے لئے بھیجا۔ انہوں نے 11 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے صرف 37 گیندوں میں سنچری بنائی۔ اس اننگز کے بعد وہ ایک بلے باز کے طور پر پہچانے گئے۔ ویسے انہیں ٹیم میں ایک بالر کے طور پر شامل کیا گیا تھا جو موقع ملنے پر لمبے شاٹ کھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ اس وقت آفریدی نے 40 گیندوں میں 104 رن بنائے تھے۔ اس کے بعد آفریدی نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور بعد میں وہ ون ڈے میں پاکستان کے سب سے بڑے کھلاڑی بن گئے۔

آفریدی نے ہندوستان کے خلاف 2011 کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھی کپتانی کی۔ آفریدی نے پاکستان کے لئے 398 ون ڈے اور 27 ٹیسٹ کھیلے۔ اس میں انہوں نے 8064 اور 1716 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 99 ٹی 20 میں 150 کے اسٹرائک ریٹ سے 1416 رنز بنائے۔ ان تینوں فارمیٹس میں 11 سنچریاں شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔