سچن تندولکر آئی سی سی ’ہال آف فیم‘ میں شامل

ہندوستان کے لیجنڈ کرکٹر سچن تندولکر کے علاوہ سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ایلن ڈولانڈ اور آسٹرلیا کی خاتون فاسٹ بولر کیتھرین فٹزپیٹرک کو بھی باوقار آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی آواز گرافکس
قومی آواز گرافکس
user

یو این آئی

لندن: ہندوستان کے لیجنڈ کرکٹر سچن تندولکر اور سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ایلن ڈونالڈ کو جمعہ کو باوقار آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔سچن نے یہ اعزاز حاصل ہونے پر آئی سی سی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ آسٹریلیا خواتین ٹیم کی فاسٹ بولر کیتھرین فٹزپیٹرك کو بھی آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔

لندن میں منعقد ایک پروگرام میں کرکٹ کی دنیا کی تینوں شخصیات کو یہ اعزاز دیا گیا۔بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے اصولوں کے مطابق کسی بھی کرکٹر کے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے پانچ سال بعد اس کے ہال آف فیم میں شامل کیا جا سکتا ہے، ایسے میں نومبر 2013 میں ریٹائر ہوئے سچن اس سال یہ اعزاز کے حقدار بن گئے۔


آئی سی سی کا یہ اعزاز حاصل کرنے والے سچن چھٹے ہندستانی کرکٹر ہیں۔ ان سے پہلے سنیل گواسکر، بشن سنگھ بیدی، کپل دیو، انل کمبلے اور راہل دراوڑ کو بھی یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ سچن واحد کرکٹر ہیں جنہوں نے کیریئر میں 200 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔ ان کے نام ٹیسٹ فارمیٹ میں 15921 رنز اور ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 18426 رنز درج ہیں۔

ان کے اس اعداد و شمار تک اور کوئی کرکٹر نہیں پہنچ پایا ہے۔ اس کے علاوہ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں واحد ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے کیریئر میں 100 سنچری لگائی ہیں ۔ ان کے نام ٹیسٹ میں 51 اور ون ڈے میں 49 سنچری درج ہیں۔


سال 2011 میں عالمی کپ فاتح ٹیم کا حصہ رہے سچن نے ہال آف فیم کا اعزاز ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی ہال آف فیم میں جگہ ملنا اعزاز کی بات ہے۔ یہ کرکٹروں کے کھیل کے لئے دیئے گئے تعاون کا اعزاز ہے۔ اس میں شامل تمام کھلاڑیوں نے کھیل کی مقبولیت اور ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کیا اور میں خوش ہوں کہ میں نے بھی اس میں حصہ لیا۔

ماسٹر بلاسٹر کے علاوہ جنوبی افریقہ بولر ایلن ڈونالڈ بھی آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہو کئے گئے ہیں۔ وہ سال 2004 میں کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائر ہو گئے تھے۔ جنوبی افریقہ کے تیز گیندبازوں میں شامل ڈونالڈ پہلے بولر ہیں جن کے نام ٹسٹ میں 300 وکٹ اور ون ڈے کرکٹ میں 200 وکٹ درج ہیں۔ ڈونالڈ نے ایک دہائی سے زیادہ وقت تک چلے اپنے کیریئر میں 602 بین الاقوامی وکٹ حاصل کئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔