رشبھ پنت کی کار کا حادثہ راستے میں گڈّھے سے بچنے کی وجہ سے ہوا: وزیر اعلیٰ دھامی

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ دھامی نے تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ راستے میں گڑھے سے بچنے کی وجہ سے رشبھ پنت کی کار حادثہ کی شکار ہوئی۔

<div class="paragraphs"><p>رشبھ پنت، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

رشبھ پنت، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

کرکٹر رشبھ پنت اتراکھنڈ کے دہرادون کے میکس اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہونے کے بعد انہیں یہاں داخل کرایا گیا تھا۔ مداح رشبھ پنت کی صحت کی تازہ خبر پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ مداح دعا کر رہے ہیں کہ رشبھ پنت جلد صحت یاب ہو کر میدان میں واپس آئیں۔ دریں اثناء اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی آج میکس اسپتال پہنچے اور رشبھ پنت سے ملاقات کی اور ان کا حال دریافت کیا۔

کرکٹر رشبھ پنت سے ملاقات کے بعد سی ایم دھامی نے ایک بڑا بیان دیا ہے۔ رشبھ پنت کا حادثہ کیسے ہوا اس پر سی ایم دھامی نے بتایا ہے۔ انہوں نے تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ راستے میں ایک گڑھا آنے کی وجہ سے ہوا۔ سی ایم دھامی نے کہا کہ رشبھ پنت کی صحت میں پچھلے 2 دنوں میں کافی بہتری آئی ہے۔ ڈاکٹر اور بی سی سی آئی کے لوگ رابطے میں ہیں۔ میں نے ان کی (رشبھ پنت) ماں سے بھی بات کی ہے۔ وہ تمام لوگ رشبھ پنت کے علاج سے مطمئن ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں۔


رشبھ پنت کی کار جمعہ کی صبح تقریباً 5.15 بجے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور تقریباً 300 میٹر دور جا کر گری۔ کار گھسیٹتے ہوئے دوسری طرف یعنی ہریدوار سے دہلی جانے والی قومی شاہراہ پر پہنچ گئی تھی۔ حادثے کے بعد رشبھ پنت کی گاڑی میں آگ لگ گئی۔ رشبھ گاڑی کا شیشہ توڑ کر باہر نکلے۔ رشبھ کی مدد ہریانہ روڈ ویز کی بس کے ڈرائیور سشیل اور کنڈیکٹر نے کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔